براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 301 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 301

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۳۰۱ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم کہلائے گا کہ وہ خاتم الخلفاء ہے اور نیز عیسی کی طرح رڈ کیا گیا ہے ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ اس مشابہت کے اظہار کے لئے براہین احمدیہ میں خود فرماتا ہے۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا“۔ پس بات تو ایک معمولی تھی ۔ ہر ایک شخص ایسی مشابہت کے وقت ایک شخص کا ایسا نام رکھ دیتا ہے۔ خواہ مخواہ بات کا بتنگڑ بنایا گیا۔ اگر ہمارے مخالف اپنا عقیدہ صرف اس حد تک رکھتے کہ عیسی مسیح آئے گا تو ضرور مگر انجیل کی تعلیم پر قائم ہو گا۔ وہ مسلمانوں کے حلال حرام کا پابند نہ ہوگا اور اپنے طور کی نماز بھی علیحدہ (۱۳۳) پڑھے گا۔ اور بجائے قرآن شریف کے انجیل کو نماز میں پڑھے گا اور اپنے تئیں مستقل طور پر پیغمبر سمجھتا ہو گا نہ اُمتی ۔ غرض ایسا شعار ظاہر نہیں کرے گا جس سے اُس کو اُمتی کہا جائے بلکہ وہ توریت اور انجیل کا پابند اور اسی راہ کا متبع ہوگا تو اس صورت میں تنقیح طلب یہ امر ٹھہرتا ہے کہ کیا ایسا شخص دوبارہ آکر اسلام کے لئے مفید ٹھہر سکتا ہے؟ جو اپنی عملی حالتوں سے دکھلاتا ہے کہ وہ اسلام سے بالکل الگ اور اُس کا مخالف ہے اور صاف ظاہر ہے کہ ایسے انسان کا آنا مسلمانوں کے لئے اچھا نہیں کیونکہ جب کہ وہ اتنے مرتبہ کا آدمی ہو کر شعار اسلام سے بکلی اپنے تئیں مخالف ظاہر کرے گا اور اس طرح نماز نہیں پڑھے گا جو مسلمان پڑھتے ہیں اور بجائے قرآن شریف کے لوگوں کو انجیل سنائے گا اور وہ چیزیں کھائے گا جو مسلمان کھاتے نہیں اور شراب پیئے گا۔ تب بلا شبہ ایسے شخص کا وجود اسلام کے لئے بڑے فتنہ کا موجب ہوگا اور قریب ہوگا کہ اُس میں اور مسلمانوں میں کچھ دنگا فساد ہو جائے اور ایسا خطرناک وجود مسلمانوں کے لئے ایک ٹھوکر کا باعث ہوگا اور تعجب نہیں کہ عیسائی ہونے شروع ہو جائیں ۔ لیکن اگر عیسی آتے ہی سیدھے دل سے لا إله إلا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ پڑھ لے گا اور پابند اس نماز کا ہوگا جو مسلمان پڑھتے ہیں اور اس روزہ کا پابند جو مسلمانوں کو سکھایا