براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 279
روحانی خزائن جلد ۲۱ ۲۷۹ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم اور با وجود اس کے کہ بٹالوی صاحب نے اس قدر جھوٹ بول کر اور خیانت اور تحریف کر کے مجھے دکھ دیا ہے پھر بھی اگر وہ میری کسی کتاب میں وہ عبارت جو انہوں نے میری طرف منسوب کی ہے اور لکھا ہے کہ گویا میں پچیس برس تک اسی گناہ پر قائم اور مصر رہا دکھلا دیں تو میں نقد پچاس روپیہ ان کو دے سکتا ہوں۔ ورنہ میری طرف سے یہ کلمہ کافی ہے کہ لعنة الله على الكاذبين۔ قولہ کسی بچے نبی یا علم کے نشان نہیں ہیں کہ جس بات کی تبلیغ کا خدا اس کو حکم دے وہ دانستہ اور عمداً پچیس برس تک چھپائے رکھے اور اُس کی تبلیغ نہ کرے۔ اقول ۔ اس افترا کا جواب گذر گیا اور میں بیان کر چکا ہوں کہ میں نے کسی اشتہار میں یہ دعویٰ نہیں کیا کہ براہین احمدیہ کی یہ دو پیشگوئیاں جو لکھی گئی ہیں یعنی فـلـمـا تجلى ربه للجبل جعله دگا اُن کے اصل منشاء کی طرف اسی زمانہ میں میرا ذہن منتقل ہو گیا تھا بلکہ بار بار لکھ چکا ہوں کہ پچیس برس کے بعد ان معنوں کی حقیقت کھلی۔ اور اگر پہلے سے میرے پر حقیقت کھلتی تو پھر اس الہام کے اس ترجمہ میں جو براہین احمدیہ میں لکھا گیا کیوں غلطی وقوع میں آتی ۔ پھر اس نادان مولوی کے اس قول پر مجھے تعجب آتا ہے کہ وہ کہتا ہے کہ بچے نبی یا مہم کا یہ نشان نہیں ہے کہ جس بات کی تبلیغ کا خدا اس کو حکم دے وہ دانستہ اور عمداً پچیس برس تک اس کو چھپائے رکھے۔ اس نادان کو اب تک یہ بھی معلوم نہیں کہ تبلیغ الہی احکام کے متعلق ہوتی ہے نہ ایسی پیشگوئیوں کے متعلق ۔ جن کی اشاعت کے لئے ملہم مامور بھی نہیں بلکہ اختیار رکھتا ہے چاہے ان کو شائع کرے یا نہ کرے۔ ماسوا اس کے جب کہ اس پیشگوئی کی حقیقت ابھی میرے پر نہیں کھلی تھی تو اس بات کے لئے میں مکلف نہ تھا کہ اس کے معنے ۱۱۵ اور مقصد لوگوں پر ظاہر کرتا اور جس قدر اجتہادی طور پر میرے خیال میں گذرا میں نے ترجمہ ان پیشگوئیوں کا براہین احمدیہ میں شائع کر دیا۔ پس میں نے تبلیغ میں کونسا قصور کیا