براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 272
روحانی خزائن جلد ۲۱ ۲۷۲ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم قوله وہ (یعنی یہ عاجز ) براہین احمدیہ کی پیشگوئی کو سچا بنانے اور اس پر زلزلہ کا رنگ چڑھانے اور اس ذریعہ سے اپنی غیب دانی اور نبوت کا سکہ جمانے کی غرض سے اس بات کا مدعی ہو گیا ہے کہ براہین احمدیہ کی پیشگوئی سے مجھے بہت صفائی سے خدا کی طرف سے یہ خبر مل چکی تھی کہ اس سے زلزلہ مراد ہے تاہم میں نے قوم کی بدگوئی اور بدظنی کے خوف سے اُس کو چھپایا اور عربی کا ترجمہ اردو میں کر کے شائع نہ کیا۔ اور میں اس فعل سے خدا کے گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوا اور پچیس برس تک اسی گناہ پر قائم اور مُصر رہا۔ اقول ۔ مولوی صاحب آج آپ نے تحریف کرنے میں یہودیوں کے بھی کان کاٹے۔ مولوی کہلانا اور اس قدر صریح عبارت کے معنے بیان کرنے میں عمداً خیانت کرنا کیا یہ ان لوگوں کا کام ہو سکتا ہے جو یوم الحساب پر ایمان لاتے ہیں۔ میں نے اپنے اشتہار میں کب اور کہاں لکھا ہے کہ میں پچیس برس تک اس گناہ پر قائم اور مصر رہا کہ براہین احمدیہ کے عربی الہام کا ترجمہ شائع نہ کیا۔ براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۶ اور صفحہ ۵۵۷ کھول کر دیکھو دونوں مقام میں عربی الہامات کا ترجمہ موجود ہے۔ پھر میں کیونکر کہہ سکتا تھا کہ میں نے عربی الہام کا ترجمہ اردو میں کر کے شائع نہ کیا اور پچیس برس تک اسی گناہ پر قائم اور مصر رہا۔ کیا کوئی منظمند باور کر سکتا ہے کہ باوجود یکہ ان دونوں الہامات کا جو صفحہ ۵۱۶ اور صفحہ ۵۵۷ براہین احمدیہ میں درج ہیں ساتھ ہی ترجمہ اردو میں لکھا ہوا ہے۔ پھر میں اشتہار میں یہ لکھتا کہ ان الہامات کا ترجمہ براہین احمدیہ میں میں نے نہیں لکھا۔ بلکہ یہ ذکر تو میرے اشتہا را ارمئی ۱۹۰۵ء میں اس عربی الہام کے متعلق تھا جو الحکم ۳۱ رمئی ۱۹۰۴ء میں بغیر ترجمہ کے شائع کیا گیا تھا یعنی الہام عفت الديار محلّها و مقامها جس کا ترجمہ اردو میں نہیں لکھا گیا تھا۔ مولوی صاحب نے اس غرض سے یہ تحریف کی تا میرے پر یہ الزام قائم کریں کہ گویا میں نے عمداً پچیس برس تک براہین احمدیہ کے عربی الہام کا ترجمہ نہ کیا اور مخفی رکھا۔ ماسوا اس کے زلزلہ کے متعلق تو براہین احمدیہ میں دو پیشگوئیاں تھیں ۔ ایک