براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 264 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 264

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۲۶۴ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم کے فرمودہ کے مطابق حضرت عیسی کو سچا نبی مانتے ہیں ورنہ اس انجیل کی رُو سے جو موجود ہے اُن کی نبوت کی بھی خیر نہیں۔ عیسائی تو ان کی خدائی کو روتے ہیں مگر ہمیں ان کی نبوت ہی ثابت کرنا بجز ذریعہ قرآن شریف کے ایک غیر ممکن امر معلوم ہوتا ہے۔ اگر چہ یہ بیچ ہے کہ عیسائی صاحبوں نے انجیل کی کچھ ایسی ہڈی پسلی توڑی ہے کہ اب اُس کی بُری بھلی بات کا کچھ بھی اعتماد نہیں رہا لیکن تحریف کے قبول کرنے کے بعد بھی حضرت عیسی کی زلزلہ والی پیشگوئی مسلمانوں کے نزدیک سرے سے قابل اعتماد نہیں۔ کیونکہ قرآن شریف میں حضرت عیسی کی اس پیشگوئی کا کچھ بھی ذکر نہیں۔ پس کیونکر اور کس ذریعہ سے اس کو صحیح مان لیا جائے۔ افسوس کہ جس قدر آپ نے میری پیشگوئیوں کے رڈ میں ہاتھ پیر مارے ہیں اور خدا ترسی کو چھوڑ کر ناخنوں تک کوشش کی ہے کہ کسی طرح پبلک کی نظر میں ان پیشگوئیوں کو آپ خفیف ثابت کر دیں یہ گناہ بے لذت آپ نے مفت میں خرید لیا اگر دلائل کے توڑنے میں کچھ کامیابی ہوتی تو اور نہیں تو عیسائیوں کی نظر میں ہی آپ قابل تحسین ٹھہرتے ۔ خاموشی میں بھی ایک سعادت تھی زبان کھول کر کیا لیا اور آپ نے میرے پر یہ حملہ نہیں کیا ہے بلکہ اُس خدا پر حملہ (۱۰۲) کیا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے۔ افسوس کہ صرف سخت دلی اور شہرت کی خواہش نے اکثر لوگوں کو میرے مخالف کھڑا کیا ہے ورنہ میرے دعوئی اور میرے دلائل کا سمجھنا کچھ مشکل نہ تھا۔ ہزار ہا نشان اب تک ظاہر ہو چکے اور زمین و آسمان نے بھی گواہی دی مگر جن کے دلوں پر مہریں ہیں وہ مخالفت سے باز نہ آئے۔ انہوں نے خدا سے ایک عذاب مانگا ہے جو وقت پر آئے گا۔ وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کا مقابلہ کر رہے ہیں اگر وہ اس سے پہلے مر جاتے تو اُن کے لئے بہتر تھا مگر تعصب اور خود بینی کی شراب نے ان کو مست کر رکھا ہے اور وہ دن آتے ہیں کہ خدا اُن کو ہوش میں لائے گا۔ اب ہم چند شبہات مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب بٹالوی کو جو انہوں نے پرچہ پیسہ اخبار ۱۹ار جون ۱۹۰۵ء میں چھپوائے ہیں اس جگہ رفع دفع کرتے ہیں۔ اور وہ یہ ہیں ۔