براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 176 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 176

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۱۷۶ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ظاہر کر دے گا۔ فلما تجلى ربّه للجبل جعله دگا۔ قوة الرحمن لِعُبَيْدِ اللهِ الصمد عربی الہام کا ترجمہ یہ ہے کہ جب خدا پہاڑ پر بجلی کرے گا تو اُسے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے گا۔ خدا ایسا کرے گا تا اپنے بندہ کی سچائی ظاہر کرے۔ اب سوچ کر دیکھو کہ میں نے اس میں اپنی طرف سے کیا بنایا۔ اس جگہ خدا تعالیٰ خود ایک چپکار دکھانے کا وعدہ کرتا ہے۔ جیسا کہ کوہ طور پر موسیٰ کے لئے چمکار ظاہر ہوئی اور ایک ایسی قدرت نمائی کا وعدہ کرتا ہے جو خارق عادت اور میری رفعت کا موجب ہوگی۔ اور پھر تیسری دفعہ یہ وعدہ فرماتا ہے کہ خدا بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔ اور پھر آخر میں اس زور آور حملہ اور اپنی چمکار اور اپنی قدرت نمائی کی شرح کرتا ہے جس کا اوپر ذکر کیا ہے (۲۲) اور فرماتا ہے کہ خدا ایک خاص پہاڑ پر تجلی کرے گا اور اس کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا ۔ اب اگر آپ کی آنکھ تعصب سے کچھ دیکھ نہیں سکتی تو کسی اور منصف مزاج سے پوچھ لو کہ اس الہامی عبارت میں کسی عظیم الشان نشان کا وعدہ دیا گیا ہے یا خاص ہماری بناوٹ ہے اور اگر وعدہ ہے تو کیا پیشگوئی کے الفاظ سے یہی نکلتا ہے کہ نشان کے طور پر پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کیا جائے گا یا کچھ اور نکلتا ہے۔ رہا یہ اعتراض کہ اس وقت ہمارے ذہن کا اس طرف انتقال نہ ہوا کہ درحقیقت پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا یہ ایسی ہی صورت ہے جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذہن کا اس طرف انتقال نہ ہوا کہ جو ہجرت کی جگہ کشفی طور پر دکھائی گئی کہ وہ مدینہ ہے، یمامہ یا ہجر نہیں ہے ۔ اور جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذہن کا اس طرف انتقال نہ ہوا کہ حدیبیہ والے سفر میں مکہ کے اندر نہیں جاسکیں گے اور نہ طواف خانہ کعبہ کر سکیں گے۔ پس اگر آپ کے ایسے ہی اعتراض ہیں جو اس زمانہ کے نابکار کفار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں پر کرتے ہیں تو مجھے تو یہ فکر پڑ گئی ہے کہ ایسا نہ ہو کہ کسی دن آپ اسلام سے ہی ہاتھ دھوئیں۔ اب یادر ہے کہ خدا تعالیٰ نے پیشگوئی متذکرہ بالا میں جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۷ میں