براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 170 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 170

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۱۷۰ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم مضارع کا فرق ہے یعنی لبید نے اس جگہ ماضی کے معنے ملحوظ رکھے اور خدا تعالیٰ کے کلام میں اس جگہ استقبال کے معنے ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ آئندہ ایک حصہ ملک کی عمارتیں اور بستیاں نابود ہو جائیں گی۔ نہ عارضی سکونتیں باقی رہیں گی نہ مستقل سکونتیں ۔ اب بتلاؤ کہ کیا یہ معنے طاعون پر صادق آ سکتے ہیں؟ اب ہٹ دھرمی کرنا کیا فائدہ۔ ناحق کی ضد دو ہی قسم کے آدمی کیا کرتے ہیں یا سخت احمق یا سخت بے ایمان اور متعصب ۔ پھر اگر آپ وہی اعتراض پیش کریں جس کا پہلے بھی جواب دیا گیا ہے یعنی یہ کہ یہ ماضی کا صیغہ ہے اور لبید رضی اللہ عنہ نے ماضی کے معنوں پر استعمال کیا ہے تو اس کا جواب پہلے بھی گذر چکا ہے کہ اب یہ کلام لبید کا نہیں ہے بلکہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے ۔ خدا تعالیٰ نے جابجا قرآن شریف میں عظیم الشان پیشگوئیوں کو ماضی کے لفظ سے بیان کیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تَبَّتْ يَدَا آبی لَهَبٍ وَتَبَّ مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَب ہے اب ذرہ کچھ انصاف کو کام میں لا کر جواب دو کہ اس پیشگوئی کے الفاظ ماضی کے صیغہ میں ہیں یا مضارع کے صیغہ میں ۔ عقل مند کے لئے تو یہ ایک سخت ندامت کا موقعہ ہے بلکہ ایسی غلطی مرنے کی جگہ ہو جاتی ہے جب کہ ایک شخص با وجود دعوے علم ایک بدیہی امر کا انکار کرے۔ مگر میں سمجھ نہیں سکتا کہ ان جوابات کے پر کھنے کے بعد آپ کی کیا حالت ہوگی ۔ انسان کو ایسا طریق اختیار کرنے سے کیا فائدہ جس سے ایک طرف حق کو ترک کر کے خدا تعالیٰ کو ناراض کرے اور دوسری طرف ناحق پر ضد کر کے شرمندگی اور رُسوائی اُٹھا دے اور خدا تعالیٰ کی کلام میں جو اکثر پیشگوئیوں کو ماضی کے صیغہ میں بیان کیا گیا ہے اس کی اصل فلاسفی یہ ہے کہ ہر ایک واقعہ جو زمین پر ہونے والا ہے وہ پہلے ہی آسمان پر ہو چکتا ہے۔ پس آسمان کے لحاظ سے گویا وہ واقعہ بائبل میں بھی بہت جگہ آئندہ واقعات کو ماضی کے صیغہ میں بیان کیا گیا ہے جیسا کہ یہ فقرہ بابل گر پڑا، بابل گر پڑا۔ دیکھو یسعیاہ باب ۲۱ آیت ۵ اور جیسا یہ فقرو۔ ہائے نبو پر کہ وہ ویران ہو گیا۔ قر یتیم رسوا ہوا۔ دیکھو سر میاہ باب ۴۸ ۔ آیت ا۔ منہ اللهب : ٣،٢ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے آیت 9 “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)