براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 737 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 737

۔اُس حسین کے سوا اور کسی کو دل نہ دے جو اپنے حسن کی وجہ سے تجھے کمال درجہ کے نشانات دکھاتا ہے۔اپنی نابینائی کو چھوڑ اور چاند کو دیکھ، اے فقیر اٹھ اور اس بادشاہ پر نظر ڈال۔چہرہ دیکھ، قد دیکھ، خدوخال دیکھ اور حسینوں والی سینکڑوں خوبیاں ملاحظہ کر صفحہ ۶۴۵۔خدا کے لئے اپنے نفس سے بکلّی کنارہ کشی کر لے تا کہ تو وصل کے جام نوش کرے۔دین حق تو خدائے بزرگ وبرتر کا شہر ہے جو اس میں داخل ہو گیا وہ خدا کی امان میں آگیا۔وہ تو ایک دم میں نیک اور خوش خصال کر دیتا ہے اور اپنی طرح کا حسین اور محبوب بنا دیتا ہے۔سعید لوگوں کی طرف قدم اٹھا تا کہ اے میری جان! ایک دن تو بھی سعید ہو جائے صفحہ ۶۴۶۔اے وہ شخص جو بیوقوفی کی وجہ سے سخت انکاری اور دشمن ہے کیوں َجھک مارتا ہے جا اور خدا کا دروازہ کھٹکھٹا۔فریاد کر کہ اے خدائے لاشریک ! میرے پیروں کی بھاری زنجیریں کھول دے۔شاید اس دردناک آہ وزاری سے ایک غیبی ہاتھ تجھے زمین پر سے اٹھا لے۔خدا کی مہربانی کے سوا کام ناقص رہتا ہے۔عقلمند ہی اس بات کو خوب سمجھتا ہے۔والسلام صفحہ ۶۷۱۔میں ڈرتا ہوں کہ جو لوگ تلچھٹ پینے والوں پر ہنستے ہیں وہ کسی دن اپنا ایمان شراب وغیرہ کے کاموں پر لٹا دیں گے۔دوست مجھ پر اعتراض کرتے ہیں کہ میں نے دل تجھے کیو ں دیا پہلے تجھ سے پوچھنا چاہیے کہ تو اتنا خوبصورت کیوں ہے۔صفحہ ۶۷۲۔دلائل پر بھروسہ کرنے والوں کا پاؤں لکڑی کا ہوتا ہے اور لکڑی کا پاؤں سخت کمزور ہوتا ہے