براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 736
صفحہ ۶۴۰۔اور سچائی استقلال اور درد دل کے ساتھ ہمارے پاس کچھ مدت تک ٹھہرے۔تو خدائی نشانوں کا ایک عالم دیکھ لے گا جو دنیا جہان کو رحمان کی طرف کھینچتا ہو گا۔اگر میں نے خلاف واقعہ یہ بات کہی ہے تو میں راضی ہوں کہ تو میرا سر تن سے جدا کر دے۔میں اس پر بھی راضی ہوں کہ لوگ مجھے ُسولی پر چڑھا دیں اور سینکڑوں دکھ دے کر غصہ سے مجھے مار ڈالیں صفحہ ۶۴۱۔میں راضی ہوں اگر مجھے یہ سزا ملے کہ خاک پر میرا خون بہتا ہوا سر پڑا ہو۔میں راضی ہوں اگر میرے جان ومال اور جسم فنا ہو جائیں اور بھی طرح طرح کی مصیبتیں مجھ پر نازل ہوں۔اگر میری زبان سے جھوٹ نکلا ہے تو جھوٹوں کی ہر سزا پر میں خوش ہوں۔لیکن اگر تو بھی اس بات سے انکار کرے تو تجھ پر بھی خدا کی لعنت کی مار پڑے صفحہ ۶۴۲۔جو بھی ان باتوں سے روگردان ہے وہ مردنہیں بلکہ لوگوں کا رہزن ہے۔اے خدا خبیث لوگوں کی جڑ بنیاد سے تباہ کر دے جو ناحق سچائی کو چھوڑتے ہیں۔نہ تو دل رکھتے ہیں نہ آنکھیں نہ کان اس پر بھی اس بدر کامل سے سرکش ہیں۔ان کے دین کا صرف قصّوں پر مدار ہے زبانوں پر تو باتیں ہیں مگر دل غیر مطمئن ہیں صفحہ ۶۴۳۔دیکھنے اور سننے میں بڑا فرق ہے اس شخص پر افسوس جس نے یہ بات نہ سمجھی۔اے ناقص انسان! معرفت کی تلاش کر ورنہ تو اپنے مقصد میں خام اور ناکام رہے گا۔جبکہ صرف شنید پر ساری بنیاد ہو- تو وہ َجو بھر بھی صدق وصفا زیادہ نہیں کرتی۔لاکھوں سماعی قصے ایک َجو کے برابر نہیں ہوتے جو چشم دید ہو صفحہ ۶۴۴۔دین وہی ہے جس کا نور باقی رہنے والا ہو اور ہر وقت شراب معرفت کا جام پلاتا ہو