براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 735 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 735

صفحہ ۶۳۶۔لیکن اگر تو چاہے تو آ ہم تجھے مصطفی کی شان صداقت کے سینکڑوں نشان دکھا دیں گے۔اے وہ جس نے حسد کے مارے آنکھیں بند کر لیں ہیں آتا کہ اس کی روشنی تیرے حجابوں کو پھاڑ ڈالے۔سچوں کے لئے نور حق ہمیشہ چمکتا رہتا ہے جھوٹے مر گئے اور ان کی ُترکی تمام ہوئی۔مصطفی خدا تعالیٰ کا چمکتا ہوا آفتاب ہے اُس کے دشمن پر زمین وآسمان کی لعنت ہے صفحہ ۶۳۷۔لعنت کا یہی تو نشان ہے کہ یہ ذلیل لوگ چمگادڑوں کی طرح اندھیرے میں پڑے ہیں۔نہ ان کا دل پاک ہے نہ ان کی عقل راستہ دیکھنے والی ہے وہ رب العالمین کی درگاہ سے مردود ہیں۔مصطفی کی دشمنی میں سینکڑوں دفعہ بھی تیری نوبت جان کنی تک پہنچ جائے پھر بھی تو مصطفی کے دین کے سوا سیدھا راستہ نہ پائے گا۔جب تک احمد کا نور چارہ گر نہ ہو گا تب تک کوئی اندھیرے سے باہر نہیں نکل سکتا صفحہ ۶۳۸۔ہر نبی کا نور اُسی کے طفیل سے ہے اور ہر رسول کا نام اُس کے نام کی وجہ سے روشن ہے۔خدا نے اسے سورج کی طرح کی ایسی کتاب عطا کی کہ اس کے روئے روشن سے یہ اندھیرا جہان چمک اٹھا۔فرقان ایک پاک اور طیب درخت ہے اور ہر زمانہ میں نشانات کے پھل دیتا ہے۔سچائی کے سینکڑوں نشان اس میں ظاہر ہیں تیرے دین کی طرح اس کی بنیاد شنید پرنہیں ہے صفحہ ۶۳۹۔وہ بزرگ کتاب معجزات سے بھری ہوئی ہے اس میں خدائی نور پورا پورا چمکتا ہے۔اس نے خدائی طاقتوں کے ساتھ کام کیا ہے اور کفار کے پردے پھاڑ کر دکھائے ہیں۔وہ خود آفتاب ہے اور دوسروں کو بھی آفتاب کی طرح بنا دیتا ہے اگر تو اندھا نہیں ہے تو جلدی آ اور دیکھ۔اے کذاب! اگر تو ہماری طرف آئے اور وفاداری کے ساتھ ہمارے کوچہ میں ڈیرے ڈال دے