براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 730 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 730

صفحہ ۶۲۷۔اس جہان میں بہت سے نمایاں کام تو اُس کی عزت کے لئے ظاہر کرتا ہے۔تو آپ ہی کام کرتا ہے اور آپ ہی کرواتا ہے اور آپ ہی اس بازار کو رونق دیتا ہے۔مٹی کو تویک دم ایک (قیمتی) چیز بنا دیتا ہے تاکہ اس کے ظہور سے مخلوقات روشنی حاصل کرے۔جب تو کسی پر مہربانی کرتا ہے تو اسے زمینی سے آسمانی بنا دیتا ہے۔اس کو آفتاب کی مانند سینکڑوں شعاعیں بخشتا ہے تا کہ طالب دین اندھیرے میں نہ رہے۔تا کہ ایک عالم اندھیرے سے نکل آئے تا کہ لوگ تیرے کوچے کا پتہ لگالیں۔لیکن شریر لوگ ان نشانوں سے اندھے اور بہرے ہیں سینکڑوں نشان دیکھتے ہیں لیکن غافل گزر جاتے ہیں۔ان کو اندھیرے سے عشق ہے اور آفتاب سے دشمنی۔وہ ابدی چمگادڑ ہیں کہ اُن کی جان پردئہ ظلمت میں ہے۔وہ جہاں کا بادشاہ جس کا نام مصطفی ہے جو عشاق حق کا سردار اور شَمْس الضحٰی ہے۔وہ وہ ہے کہ ہر نور اسی کے طفیل سے ہے اور وہ وہ ہے کہ جس کا منظور کردہ خدا کا منظور کردہ ہے۔اس کا وجود زندگی کے لئے آب رواں ہے اور حقایق اور معارف کا ایک ناپیدا کنار سمندر ہے۔وہ کہ جس کی سچائی اور کمال پر دنیا میں سینکڑوں دلیلیں اور روشن براہین ظاہر ہیں۔وہ جس کے منہ پر خدائی انوار برستے ہیں اور جس کا کوچہ نشانات الٰہی کا مظہر ہے۔وہ کہ تمام نبی اور راست باز خاکِ در کی طرح اس کے خادم ہیں۔وہ کہ جس کی محبت آدمی کو آسمان تک پہنچاتی ہے اور صفائی چمکتے ہوئے چاند کی طرح بنا دیتی ہے۔وہ نبی فرعونی لوگوں کو ہر وقت دکھاتا ہے موسیٰ کے یدبیضا کی طرح سینکڑوں نشانات۔یہ نبی ان کم بخت اندھوں کی نظر میں ایک شہوت پرست اور کینہ پرور شخص ہے۔اے حقیر اور ذلیل کتے شرم کر۔تو پہلوانوں کا نام شہوت پرست رکھتا ہے صفحہ ۶۲۸۔اے بدبخت کیا یہ ایک شہوت پرست کی علامت ہے کہ اس کے چہرے سے نور ازلی چمکتا ہو۔رات کے وقت آئے اور اُسے دن بنا دے۔خزاں کے موسم میں آئے اور اسے بہار بنا دے