براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 640
روحانی خزائن جلد 1 ۶۳۸ براہین احمدیہ حصہ چہارم یک بارگی تمام دل رو بدنیا ہو جاتے ہیں اور پھر روبڈ نیا ہونے کی شامت سے ان کے تمام عقائد و اعمال و افعال و اخلاق و آداب اور نیتوں اور ہمتوں میں اختلال کلی راہ پا جاتا ہے اور محبت الہیہ دلوں سے بگلی اٹھ جاتی ہے اور یہ عام و با ایسا پھیلتا ہے ۵۳۳ که تمام زمانہ پر رات کی طرح اندھیرا چھا جاتا ہے تو ایسے وقت میں یعنی جب وہ اندھیرا اپنے کمال کو پہنچ جاتا ہے رحمتِ الہیہ اس طرف متوجہ ہوتی ہے کہ لوگوں کو اس اندھیری سے خلاصی بخشے اور جن طریقوں سے ان کی اصلاح قرین مصلحت ہے ان طریقوں کو اپنے کلام میں بیان فرماوے سو اسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے ۵۳۴ ۵۳۴ بقیه حاشیه نمبر یہ پنڈت صاحب کا خوش عقیدہ تھا جس کو پر زور دلائل سے رد کر کے پنڈت صاحب پر یہ ثابت کیا گیا تھا کہ خدائے تعالیٰ ہرگز ادھورا اور ناقص نہیں بلکہ مبدء ہے تمام فیضوں کا اور جامع ہے تمام خوبیوں کا اور متجمع ہے جمیع صفات کاملہ کا اور واحد لاشریک ہے اپنی ذات میں اور صفات میں اور معبودیت میں اور پھر اس کے بعد دو دفعہ بذریعہ خط رجسٹری شدہ حقیت دین اسلام سے بدلائل واضحہ ان کو متنبہ کیا گیا اور دوسرے خط میں یہ بھی لکھا گیا کہ اسلام وہ دین ہے جو اپنی - حقیت پر دوہرا ثبوت ہر وقت موجود رکھتا ہے ایک معقولی دلائل جن سے اُصولِ حقہ اسلام کی دیوار روئیں کی طرح مضبوط اور مستحکم ثابت ہوتی ہیں ۔ دوسری آسمانی آیات و ربانی تائیدات اور غیبی مکاشفات اور رحمانی الہامات و مخاطبات اور دیگر خوارق عادات جو اسلام کے کامل متبعین سے ظہور میں آتے ہیں جن سے حقیقی نجات ایسے جہان میں سچے ایماندار کو ۳ بقيه فيه حاشیه در حاشیه نمبر از طفیل اوست نور هر نبی آں کتابے ہمچو خور دادش خدا هست فرقاں طیب و طاہر شجر صد نشان راستی در وی پدید نام ہر مرسل بنام او جلی کز رخش روشن شد این ظلمت سرا از نشانها میدهد مردم شمر نے چو دین تو بنایش برشنید