براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 611 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 611

روحانی خزائن جلد ۱ ۶۰۹ براہین احمدیہ حصہ 11 ولی سے کوئی امر خارق عادت ظاہر ہو تو اُس نبی متبوع کا معجزہ ہوگا۔ اب اور ہر یک طور کی کبھی اور بے راہی سے نجات بخش ۔ اور یہ کامل استقامت اور راست روی جس کو طلب کرنے کا حکم ہے نہایت سخت کام ہے اور اول دفعہ میں اس کا حملہ سالک پر ایک شیر ہبر کی طرح ہے جس کے سامنے موت نظر آتی ہے پس اگر سالک ٹھہر گیا اور اُس موت کو قبول کر لیا تو پھر بعد اس کے کوئی اسے سخت موت نہیں اور خدا اس سے يرحمك۔ وان لم يعصمك الناس فيعصمك الله من عنده۔ یعصمک الله من عنده وان لم یعصمک الناس ۔ خدائے تعالیٰ اپنی رحمت کا تجھ پر سایہ کرے گا اور نیز تیرا فر یا درس ہوگا اور تجھ پر دم کرے گا۔اور اگر تمام لوگ تیرے بچانے سے دریغ کر میں مگر خدا تجھے بچائے گا اور خدا تجھے ضرور اپنی مدد سے بچائے گا اگر چہ تمام لوگ دریغ کریں ۔ یعنی خدا تجھے آپ مدد دے گا اور تیری سعی کے ضائع ہونے سے تجھے محفوظ رکھے گا ۔ اور اس کی تائید میں تیرے شامل حال رہیں گی ۔ واذ یمکر یک الذی كفر۔ او قد لی باهامان لعلی اطلع الى الله موسى وانى لأظنه من الكاذبين۔ ياد کر جب منکر نے بغرض کسی مکر کے اپنے رفیق کو کہا کہ کسی فتنہ یا آزمائش کی آگ بھڑ کا تا میں موسیٰ کے خدا پر یعنی اس شخص کے خدا پر مطلع ہو جاؤں کہ کیونکر وہ اس کی مدد کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہے یا نہیں ۔ کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ جھوٹا ہے۔ یہ کسی واقعہ آئندہ کی طرف اشارہ ہے کہ جو بصورت گزشتہ بیان کیا گیا ہے ۔ تبت يدا أبي لهب وتب۔ ما كان له ان يدخل فيها الا خائفا وما اصابک فمن الله - ابولہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہو گئے اور وہ بھی ہلاک ہوا اور اس کو لائق نہ تھا کہ اس کام میں بجز خائف اور ترسان ہونے کے یوں ہی دلیری سے داخل (21) ہو جاتا اور جو تجھ کو پہنچے وہ تو خدا کی طرف سے ہے۔ یہ کسی شخص کے شر کی طرف اشارہ ہے جو بذریعہ تحریر یا بذریعہ کسی اور فعل کے اس سے ظہور میں آوے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولو العزم۔ الا انها فتنة من الله ليحب حبا جما۔۔ L