براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 588 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 588

روحانی خزائن جلد ۱ ۵۸۶ براہین احمدیہ حصہ چہارم پھر جب ان بدبختوں پر اپنے تمام خیالات کا جھوٹ ہونا کھل گیا اور کوئی بات بنتی نظر نہ آئی تو آخر کار کمال بے حیائی سے کمینہ لوگوں کی طرح اس بات پر آگئے کہ ہر طرح پر اس تعلیم کو شائع ہونے سے روکنا چاہئے جیسا اس کا ذکر قرآن شریف میں فرمایا ہے:۔ (۲۹۳) وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا یعنی کافروں نے یہ کہا کہ اس قرآن کو مت سنو ۔ اور لا تَسْمَعُوا لِهَذَا الْقُرْآنِ جب تمہارے سامنے پڑھا جاوے تو تم شور ڈال وَالْغَوْا فِيْهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُونَ دیا کرو تا شاید اسی طرح غالب آ جاؤ۔ اور بعضوں نے وَقَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتبِ عیسائیوں اور یہودیوں میں سے یہ کہا کہ یوں کرو کہ امِنُوا بِالَّذِي أُنْزِلَ عَلَى الَّذِيْنَ اول صبح کے وقت جا کر قرآن پر ایمان لے آؤ۔ پھر امَنُوا وَجْهَ النَّهَارِ وَ اكتر وا شام کو اپنا ہی دین اختیار کر لو ۔ تا شاید اس طور سے لوگ اخِرَهُ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ہے شک میں پڑ جائیں اور دین اسلام کو چھوڑ دیں۔ (۲۹۳) پانچواں لطیفہ سورۃ فاتحہ میں یہ ہے کہ وہ اس اتم اور اکمل تعلیم پر مشتمل ہے کہ جو ۔ د طالب حق کے لئے ضروری ہے۔ اور جو ترقیات قربت اور معرفت کے لئے کامل دستور العمل ہے ۔ کیونکہ ترقیات قربت کا شروع اس نقطہ سیر سے ہے کہ جب سالک اپنے نفس پر ایک موت قبول کر کے اور سختی اور آزار کشی کو روا رکھ کر سلسلہ ارشاد اور ہدایت کا قائم ہو کر روحانی پیدائش کی بنیاد ڈالی جائے گویا وہ روحانی زندگی کے رو سے حق کے طالبوں کا باپ ہے۔ اور یہ ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے جس میں روحانی سلسلہ کے قائم ہونے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ ایسے وقت میں جبکہ اس سلسلہ کا نام ونشان نہیں ۔ پھر بعد اس کے اس روحانی آدم کا روحانی مرتبہ بیان فرمایا اور کہا۔ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْن او ادلی ۔ جب یہ آیت شریفہ جو قرآن شریف کی آیت ہے الہام ہوئی تو اس کے معنے کی تشخیص اور تعیین میں تامل تھا۔ اور اسی تامل میں کچھ خفیف سی خواب آگئی اور اس خواب میں اس کے معنے حل کئے گئے ۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ دو سے مراد قرب الہی ہے بقیه حاشیه در حاشیه نمبر حم السجدة: ٢٧ ال عمران:۷۳ النجم: ٩-١٠