براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 570
روحانی خزائن جلد ۱ ۵۶۸ براہین احمدیہ حصہ چہارم ۴۷۷ ۴۷۷) وَكَذَلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنَ اور اسی طرح ہم نے اپنے امر سے تیری أمْرِنَا مَا كُنْتَ تَدْرِي مَا الْكِتُبُ وَ طرف ایک روح نازل کی ہے تجھے معلوم نہ لَا الْإِيْمَانُ وَلَكِنْ جَعَلْنَهُ نُورًا نَّهْدِنی تھا کہ کتاب اور ایمان کسے کہتے ہیں پر ہم نے بِهِ مَنْ نَّشَاءُ مِنْ عِبَادِنَا وَإِنَّكَ اس کو ایک نور بنایا ہے جس کو ہم چاہتے ہیں لَتَهْدِي إِلَى صِرَاطٍ مستقیم بے بذریعہ اس کے ہدایت دیتے ہیں اور یہ تحقیق مُّسْتَقِيمٍ سورة الشورى الجزو نمبر ۲۵ سیدھے راستہ کی طرف تو ہدایت دیتا ہے۔ دفتر بن جائے گا صرف چند لطیفہ بطور نمونہ بیان کئے جاتے ہیں ۔ اول یہ لطیفہ ہے کہ خدائے تعالی نے اس سورۃ فاتحہ میں دعا کرنے کا ایسا طریقہ حسنہ بتلایا ہے جس سے خوب تر طریقہ پیدا ہونا ممکن نہیں اور جس میں وہ تمام امور جمع ہیں جو دعا میں دلی جوش پیدا کرنے کے لئے نہایت ضروری ہیں۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ قبولیت دعا کے لئے ضرور ہے کہ اُس میں ایک جوش ہو کیونکہ جس دعا میں جوش نہ ہو وہ صرف لفظی بڑبڑ ہے حقیقی دعا نہیں مگر یہ بھی ظاہر ہے کہ دعا میں جوش پیدا ہونا ہر ایک وقت انسان کے اختیار میں نہیں بلکہ انسان کے لئے اشد ضرورت ہے کہ دعا کرنے کے وقت جو امور د لی جوش کے محرک ہیں وہ اس کے خیال میں حاضر ہوں اور یہ بات ہر یک عاقل پر روشن ہے کہ دلی جوش پیدا کرنے والی صرف دو ہی چیزیں ہیں ایک خدا کو کو بھی خبر دی گئی۔ اور ابھی پانچ روز نہیں گزرے تھے جو پینتالیس روپیہ کا منی آرڈر جہلم سے آ گیا اور جب حساب کیا گیا تو ٹھیک ٹھیک اسی دن منی آرڈر روا نہ ہوا تھا جس دن خداوند عالم الغیب نے اس کے روانہ ہونے کی خبر دی تھی۔ اور یہ پیشگوئی بھی اسی طور پر ظہور میں آئی جس سے یہ تمام تر ۲۷۷ انکشاف مخالفین پر اس کی صداقت کھل گئی اور اس کے قبول کرنے سے کچھ چارہ نہ رہا کیونکہ ان کو اپنی ذاتی واقفیت سے بخوبی معلوم تھا کہ اس روپیہ کا اس مہینہ میں جہلم سے روانہ ہونا بے نشان محض تھا جس سے پہلے کوئی اطلاعی خط نہیں آیا تھا۔ فالحمد للہ علی ذالک۔ 11 از انجملہ ایک یہ ہے کہ کچھ عرصہ ہوا ہے کہ خواب میں دیکھا تھا کہ حیدر آباد سے نواب اقبال الدولہ صاحب کی طرف سے خط آیا ہے اور اُس میں کسی قدر روپیہ دینے کا وعدہ الشورى:۵۳