براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 504 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 504

روحانی خزائن جلد 1 ۵۰۲ براہین احمدیہ حصہ چہارم ۳۲۰ اُس دوسرے جہان میں بھی اندھا ہی ہوگا بلکہ اندھوں سے بدتر ہوگا ۔ اور پھر یہ دعا ۴۲۰ L سکھاتا ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ! الجزو نمبر ا یعنے اے باری تعالیٰ ہم پر وہ صراط مستقیم ظاہر کر جو تو نے نہیں پکڑتا اور ان بچے طالبوں کو گڑھے میں گرنے دیتا ہے اور خود لطف فرما کر چند قدم آگے نہیں آتا اور اپنے جلوہ خاص سے مشکلات کے لمبے قصہ کو کوتاہ نہیں کرتا ۔ سبحانه و تعالى عما يصفون ۔ اسی طرح برہمو سماج والے خدائے تعالیٰ کے مالک یوم الدین ہونے سے بھی بے خبر ہیں ۔ کیونکہ یوم الجزاء کے مالک ہونے کی حقیقت یہ ہے کہ بقیه حاشیه نمبر ا ا بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۳ حاصل ہو سکتی ہے تو طرح طرح کی خوراکوں کی مالک ہے ہمیں خوش کر کیونکہ تو بزرگ ہے۔ اے اگنی ہماری حفاظت کے لئے سورج دیوتا کی مانند ہو۔ سیدھی کھڑی ہو جا۔ تو خوراک کی دینے والی ہے جس کے کارن ہم تجھے مرہم چھڑا کر بلاتے ہیں اور پروہت تجھے نذریں چڑھاتے ہیں ۔ اے جوان اور چمکدار اگنی ہمیں نا پاک روحوں سے اور کینہ ور آدمی سے جو بخشش نہیں کرتا اور موذی جانوروں سے اور ان لوگوں سے جو ہمارے مارنے کی فکر میں ہیں بچا۔ اے اگنی تجھے منو نے انسان کی بہت سی نسلوں پر روشنی کرنے کے لئے روکا تھا تو جو ٹیگ کے لئے پیدا ہوئی ہے اور چڑھاوے سے سیر ہوتی ہے تو جس کو سب آدمی نمشکار کرتے ہیں روشن ہوگئی ہے۔ اگنی کے شعلے روشن طاقتور اور خوفناک ہیں ان کا اعتماد نہ کرنا چاہیئے وہ طاقتور نا پاک روحوں کو اور دیگر ہمارے مخالفوں کو ہمیشہ ضرور بالکل جلا دیتے ہیں۔ اے اگنی جو امیر ہے اور جو کہ تمام مخلوقات کی فریاد رسی کرنے والی ہے صبح سے نذریں دینے والے کے پاس بہت قسم کی دولت معہ عمدہ گھر کے لا۔ آج یہاں دیوتاؤں کو اٹھتے ہی لا ۔ آج ہم اگنی کو جو پیغمبر مکانوں کے دینے والی ہر دلعزیز دھوئیں کے جھنڈے والی روشنی بخشنے والی اور علی الصباح جو پوجاری پوجا کرتا ہے اس کی حفاظت کرنے والی ہے منتخب کرتے ہیں۔ میں اگنی کے جو سب دیوتاؤں سے بہتر اور کم عمر کا دیوتا ہے انسان کا مہمان ہے جس کو سب بلاتے ہیں اور جو چڑھاوا چڑھانے والے کا رفیق ہے سب مخلوقات کو جانتا ہے۔ پرات کال مہما الفاتحة : ٧،٦