براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 500
روحانی خزائن جلد ۱ ۴۹۸ براہین احمدیہ حصہ چہارم خدا نے تو علم اور حکمت کی طرف آپ ہی رغبت دے دی ہے ۔ دیکھو اس آیت میں (۲۱۷) علم اور حکمت کی کیسی تاکید ہے يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ يَّشَاءُ وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوْتِ خَيْرًا كَثِيرًا ۔ یعنے خدا جس کو چاہتا ہے حکمت عنایت کرتا ہے شربت خوشگوار سے سیراب ہو جائیں اور شک اور شبہ کی موت سے بکلی نجات حاصل ہو لیکن برہمو سماج والے اس صداقت سے انکاری ہیں اور بقول اُن کے انسان کچھ ایسا بد قسمت ہے کہ گو کیسا ہی دلبر حقیقی کے وصال کے لئے تڑپا کرے اور گو दलढक दलढले بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۳ تجھے پسند آوے تا کہ ہمیں خوشی حاصل ہو۔ ہم اگنی کو جو دیوتاؤں کا پیغمبر اور ان کے بلانے والا اور بہت ثروت والا اور اس یگ کا سمپورن کرنے والا ہے منتخب کرتے ہیں ۔ اے روشن اگنی ہم نے تجھے بھی کا ہوم کر کے بلایا ہے۔ ہمارے دشمنوں کو جلادے جن کے محافظ نا پاک ارواح ہیں۔ اس اگنی کے جگ میں تعریف کرو کہ جو بڑا عاقل صادق اور روشن ہے اور بیماری کا کھونے والا ہے۔ اے روشن اگنی دیوتاؤں کے پیغمبر اس نذریں پیش کرنے والے کی حفاظت کر جو کہ تیری پوجا کرتا ہے۔ اے صاف کرنے والے اس شخص پر مہربان ہو جو دیوتاؤں کے خوش کرنے کے واسطے اگنی کی خدمت میں حاضر ہوتا ہے۔ اے روشن اور صاف کرنے والے اگنی ہمارے بگ اور ہمارے بھوگ میں دیوتاؤں کو لا۔ ہم نے تیری تعریف وہ منتر پڑھ کر کی ہے جو سب سے آخر تصنیف ہوا ہے ہمیں خوراک عطا کر اور دولت جو اولاد کا چشمہ ہے عنایت فرما۔ اے اگنی دیوتا ہمارا بھوگ دیوتاؤں کو چھڑا اور ایسا ہو کہ نذریں دینے والے کو یعنی اگنی کو اس کے عوض میں علم نصیب ہوا۔ اے اگنی معہ تمام دیوتاؤں کے سوم کا رس پینے کو ہماری پو جا میں آ اور نذر پیش کر ۔ اے دانا اگنی کا نوا یعنی رشی لوگ تجھے بلاتے ہیں اور تیرے گن گاتے ہیں۔ اے اگنی معہ دیوتاؤں کے آ۔ اے اگنی نیک کاموں کے ترقی دینے والوں کو یعنی دیوتاؤں کو جن کی ہم پوجا کرتے ہیں۔ اس نذر میں معہ ان کی بی بیوں کے شریک کر ۔ اے روشن زبان والے انہیں سوم کا رس پینے کو دے۔ ان البقرة: ۲۷۰