براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 489 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 489

روحانی خزائن جلد 1 ۴۸۷ براہین احمدیہ حصہ چہارم حاشیه نمبراا کہ وہ اپنی کتاب نازل کر کے انسان کو کسی کمال تک پہنچانا نہیں چاہتا بلکہ کمال سے روکتا ہے ۔ کیا یہ بات سچ نہیں ہے کہ خدا نے اپنے کلام کو اس لئے بھیجا ہے کہ ۴۸۶) تا انسانوں کو ظلمات سے نور کی طرف نکالے ۔ پس اگر خدا کی کتاب ظلمتوں مان چکے تو ہم پر یہ بھی فرض ہے کہ ہم اس بات کو بھی مان لیں کہ اس کی تمام حکمتوں اور قدرتوں پر ہم کو علم حاصل ہونا ممتنع اور محال ہے۔ سو ہم اس کی نا پیدا کنار حکمتوں اور قدرتوں کے لئے کوئی قانون نہیں بنا سکتے ۔ اور جس چیز کی حدود ہمیں معلوم ہی نہیں (۴۰۸) اُس کی پیمائش کرنے سے ہم عاجز ہیں۔ ہم بنی آدم کی دنیا کا نہایت ہی تنگ اور کسی قدر شرتیاں بطور نمونہ بیان کرنا قرین مصلحت ہے۔ سو ہم رگوید میں سے کئی ایک شرتیاں جن کی نسبت آریوں کا خیال ہے کہ توحید کی تعلیم دیتے ہیں ذیل میں لکھتے ہیں اور وہ یہ ہیں۔ میں اگنی دیوتا کی جو ہوم کا بڑا کرد کارکن اور دیوتاؤں کو نذریں پہنچانے والا اور بڑا ثروت والا ہے مہما کرتا ہوں۔ ایسا ہو کہ اگنی جس کا مہما زمانہ قدیم اور زمانہ حال کے رشی کرتے چلے آئے ہیں دیوتاؤں کو اس طرف متوجہ کرے۔ اے اگنی جو کہ دو لکڑیوں کے باہم رگڑنے سے پیدا ہوئی ہے اس پاک کٹے ہوئے کشا پر دیوتاؤں کو لا ۔ تو ہماری جانب سے ان کا بلانے والا ہے اور تیری پرستش ہوتی ہے۔ اے اگنی آج ہماری خوش ذائقہ قربانی دیوتاؤں کو ان کے کھانے کے واسطے پیش کر ۔ اے اگنی وایو سورج و غیرہ دیوتاؤں کو ہماری نذر پیش کر ۔ اے بے عیب اگئی تو منجملہ اور دیوتاؤں کے ایک ہوشیار دیوتا ہے تو اپنے والدین کے پاس رہتا ہے اور ہمیں اولاد عطا کرتا ہے تمام دوانوں کا تو ہی بخشنے والا ہے۔ اگنی کا مبارک نام لے کر پکارو جو کہ سب سے پہلا دیوتا ہے۔ اے اگنی سرخ گھوڑوں کے سوامی ہمارے استت سے پرسن ہو تینتیس دیوتاؤں کو یہاں لا۔اے اگنی جیسا کہ تو ہے لوگ اپنے گھروں میں تجھے محفوظ جگہ میں ہمیشہ روشن کرتے ہیں۔ تو جو سب کی (۴۰۸) بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۳ زندگانی کا باعث ہے ہمارے فائدہ کے لئے دولت والا ہو جا۔ اے عاقل اگنی تو نپاپت