براہین احمدیہ حصہ سوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 168 of 849

براہین احمدیہ حصہ سوم — Page 168

۱۵۹ روحانی خزائن جلد ۱ ۱۶۶ براہین احمدیہ حصہ سوم ، حاشیه نمبراا تدبر سے ناشی ہوا ہے۔ ورنہ صاف ظاہر ہے کہ گو کسی بشر کا کلام کیسا ہی صاف اور کیوں الہام کا منکر شرک کی آلودگی سے پاک نہیں ہوتا خود تو حید کی حقیقت پر نظر کرنے سے تو بالغیر معلوم ہو سکتی ہے کیونکہ تو حید اس بات کا نام ہے کہ خدا کی ذات اور صفات کو شرکت بالغیر سے منزہ سمجھیں ۔ اور جو کام اس کی قوت اور طاقت سے ہونا چاہیئے وہ کام دوسرے کی طاقت سے انجام پذیر ہو جانا روا نہ رکھیں۔ اسی توحید کے چھوڑنے سے آتش پرست آفتاب پرست بت پرست و غیره و غیره مشرک کہلاتے ہیں۔ کیونکہ وہ اپنے بتوں اور دیوتاؤں سے ایسی ایسی مرادیں مانگتے ہیں جن کا عطا کرنا صرف خدا کے ہاتھ میں ہے ۔ اب ظاہر ہے کہ جو لوگ الہام سے انکاری ہیں۔ وہ بھی بت پرستوں کی طرح خدا کی صفتوں سے مخلوق کا متصف ہونا اعتقاد رکھتے ہیں اور اُس قادر مطلق کی طاقتوں کا بندوں میں پایا جانا مانتے ہیں۔ کیونکہ ان کا یہ خیال ہے کہ ہم نے اپنی ہی عقل کے زور سے خدا کا پتہ لگایا ہے اور ہمیں انسانوں کو ابتدا میں یہ خیال آیا تھا کہ کوئی خدا مقرر کرنا چاہیئے اور ہماری ہی کوششوں سے وہ گوشہ گمنامی سے باہر نکلا۔ شناخت کیا گیا۔ معبود خلائق ہوا۔ قابل پرستش ٹھہرا۔ ورنہ پہلے اسے کون جانتا تھا۔ اس کے وجود کی کسے خبر تھی ۔ ہم عقلمند لوگ پیدا ہوئے ۔ تب اس کے بھی نصیب جاگے ۔ کیا یہ اعتقاد بت پرستوں کے اعتقاد سے کچھ کم ہے ؟ ہر گز نہیں۔ اگر کچھ فرق ہے تو صرف اتنا ہے کہ بت پرست لوگ اور اور چیزوں کو اپنا منعم اور محسن قرار دیتے ہیں۔ اور یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر اپنی ہی دود آمیز عقل کو اپنی بادی اور محسن جانتے ہیں۔ بلکہ اگر غور کیجئے ۔ تو بت پرستوں سے بھی ان کا پلہ کچھ بھاری معلوم ہوتا ہے کیونکہ اگر چہ بت پرست اس بات کے تو قائل ہیں کہ خدا نے ہمارے دیوتاؤں کو بڑی بڑی طاقتیں دے رکھی ہیں۔ اور وہ کچھ نذر نیاز لے کر اپنے پوجاریوں کو مراد یں دے دیا کرتے ہیں لیکن اب تک انہوں نے یہ رائے ظاہر نہیں کی کہ خدا کا پتہ انہیں دیوتاؤں نے لگایا ہے اور یہ نعمت عظمی وجود حضرت ہاری کی انہیں کے زور بازو سے معلوم ہوئی ہے یہ بات تو انہیں حضرات (منکرین الہام) کو سو بھی جنہوں نے خدا کو بھی اپنی ایجادات کی فہرست میں درج کر لیا اور بکمال خرد مافی بلند آواز سے بول اٹھے کہ خدا کی طرف سے