براہین احمدیہ حصہ دوم — Page 89
روحانی خزائن جلد 1۔ AZ براہین احمدیہ حصہ دوم عقلی دلائل سے ثابت کر کے دکھلاوے۔ پس اگر کوئی ایسا شخص بھی اُٹھا تو اس کی عبرت انگیز تحریرات سے بھی لوگوں کو بڑا فائدہ ہوگا اور جو صاحبان بر ہمو سماج ہمیشہ عقل منقل کرتے ہیں ان کی عقل کا بھی قصہ پاک ہو جائے گا۔ غرض ہم یقیناً جانتے ہیں جو ہماری کتاب کی اسی دن پوری پوری تاثیر ہوگی اور اسی وقت اس کا ٹھیک ٹھیک قدر بھی معلوم ہوگا کہ جب بمقابلہ اس کی حقانیت کی دلائل کے کوئی صاحب اپنی کتاب کی بھی دلائل پیش کریں گے یا اس زمانہ کے آزاد مشربوں کی طرح صرف اپنے خود تراشیدہ عقائد پر وجوہات دکھلائیں گے کیونکہ ہر یک چیز کا قدر و منزلت مقابلہ سے ہی معلوم ہوتا ہے اور پھول کی خوبی اور (۹۸) لطافت تب ہی ظاہر ہوتی ہے کہ جب خار بھی اس کے پہلو میں ہو۔ گر نہ بودے در مقابل روئے مکروہ وسیہ کس چه دانستے جمال شاہد گلفام را گر نیفتادے بخصم کار در جنگ و نبرد کے شدے جو ہر عیاں شمشیر خوں آشام را روشنی را قدر از تاریکی است و تیرگی و از جهالت هاست عزو وقر عقل تام را حجت صادق ونقض و قدح روشن تر شود عذر نامعقول ثابت می کند الزام را اور اس جگہ یہ بھی التماس ہے کہ جو صاحب رود لکھنے کی طرف متوجہ ہوں وہ اس بات کو یا درکھیں کہ اگر اظہار حق منظور ہے اور انصاف مدنظر ہے اور پورا کرنا شرط اشتہار کا مقصودِ خاطر ہے تو ہماری دلائل کو اپنی کتاب میں تمام و کمال نقل کریں اور نمبر وار جواب دیں۔ اس طرح پر کہ اوّل ہماری دلیل کو بالفاظ درج فرماویں اور پھر اس کا جواب یہ تصریح لکھیں کہ جس میں کسی طرح کا اجمال اور اہمال نہ ہو کہ تا ہر یک منصف پر نظر ڈالتے ہی روشن ہو جائے کہ جواب ادا ہو گیا یا نہیں۔ کیونکہ خلاصوں میں پوری پوری کیفیت استدلال کی معلوم نہیں ہو سکتی اور بہت سے ایسے مطالب ہوتے ہیں کہ بروقت اختصار کے معاندین کے خائنانہ تصرفات سے یا ان کی جہالت اور سادہ لوحی سے فوت ہو جاتے ہیں بلکہ بسا اوقات حذف واسقاط سے اصل مدعا مشخص مدلل کا کچھ کا کچھ بن جاتا ہے پھر ایسی حالت