ایّام الصّلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 388 of 550

ایّام الصّلح — Page 388

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۳۸۸ امام الصلح یہ تمہارے عقیدے کے مخالف ہے کیونکہ تمہارے نزدیک عیسی ابن مریم اموات میں داخل نہیں بلکہ آسمان پر بحیات جسمانی زندہ موجود ہے۔ اب ابتلاؤ کہ اگر عیسائیوں کی طرف سے یہ سوال پیش ہو تو تمہارے پاس کیا جواب ہے؟ ۔ پھر ایک جگہ قرآن شریف میں حضرت عیسی کو داخل بہشت ذکر فرمایا ہے جیسا کہ فرماتا ہے إِنَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِنَّا الْحُسْنَى أُولَيكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ لَا يَسْمَعُونَ حَسِيْسَهَا وَهُمْ فِي مَا اشْتَهَتْ اَنْفُسُهُمْ خَلِدُونَ یعنی جو لوگ ہمارے وعدہ کے موافق بہشت کے لائق ٹھہر چکے ہیں وہ دوزخ سے ڈور کئے گئے ہیں اور وہ بہشت کی دائمی لذات میں ہیں۔ تمام مفسرین لکھتے ہیں کہ یہ آیت حضرت عیسی علیہ السلام کے حق میں ہے اور اس سے بصراحت و بداہت ثابت ہے کہ وہ بہشت میں ہیں۔ پس ثابت ہوا کہ وہ وفات پاچکے ہیں اور نہ قبل از وفات بہشت میں کیونکر پہنچ گئے ؟ علاوہ اس کے وہ حدیث جو طبرانی اور کتاب ما ثبت بالسنة (۱۳۳) میں لکھی ہے اس سے بھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی موت ہی ثابت ہوتی ہے کیونکہ ان میں لکھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی عمر ایک سو بیس برس کی ہوئی تھی ۔ محدثین نے اس حدیث کو اوّل درجہ کی صحیح مانا ہے اور کوئی جرح نہیں کیا گیا۔ اب بتلاؤ کہ اب بھی حضرت عیسی کی موت ثابت ہوئی یا نہیں ؟ اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جیسا کہ بخاری کی معراج کی حدیثوں میں ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو معراج کی رات بزمرہ اموات دیکھا اور دوسرے عالم میں پایا اگر وہ زندہ ہوتے تو مردوں سے اُن کا کیا تعلق تھا اور بی نبی فوت شدہ کے پاس کیونکر وہ رہ سکتے تھے ۔ مُردوں کے پاس وہی رہتا ہے جو مر وہ ہو۔ کوئی جو مُردوں کے عالم میں جاوے وہ خود ہو مُردہ تب وہ راہ پاوے کہو زندوں کا مردوں سے ہے کیا جوڑ یہ کیونکر ہو کوئی ہم کو بتاوے اور اگر یہ قول ثابت ہو کہ حضرت عیسی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا تھا کہ پھر میں الانبياء : ۱۰۳،۱۰۲