ایّام الصّلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 389 of 550

ایّام الصّلح — Page 389

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۳۸۹ اتمام اصلح دنیا میں آؤں گا تو بروز کے طور پر یہ آنا ہو گا اور اس سے تو یہ ثابت ہو گا کہ وہ دنیا سے خارج اور وفات یافتہ ہیں۔ اور جب کہ دنیا سے گئے ہوئے لوگوں کا پھر واپس آنا۔ بجسمهم العنصری عادت اللہ ثابت نہیں ہوتی تو پھر کیا وجہ کہ اس قول کے اگر صحیح ہو سنت اللہ کے مخالف معنے نہ کئے جائیں اور کیا وجہ کہ یہ آنا بروزی طور پر نہ مانا جائے جیسا کہ حضرت یوحنا نبی کا دوبارہ دنیا میں آنا تھا کیا حاجت ہے کہ ایسے مجہول الکیفیت معنے لئے جاویں جن کا نمونہ خدا تعالیٰ کی عادتوں میں موجود نہیں اور جن کی پہلی امتوں میں کوئی نظیر نہیں۔ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں ہمیں حث اور ترغیب دیتا ہے کہ تم ہر ایک واقعہ اور ہر ایک امر کی جو تمہیں بتلایا گیا ہے پہلی اُمتوں میں نظیر تلاش کرو کہ وہاں سے تمہیں نظیر ملے گی۔ اب ہم اس عقیدے کی نظیر کہ انسان دنیا سے جا کر پھر آسمان سے دوبارہ دنیا میں آسکتا ہے کہاں تلاش کریں اور کس کے پاس جا کر روویں کہ خدا کی گذشتہ عادات میں اس کا کوئی نمونہ بتلاؤ ؟ ہمارے مخالف مہربانی کر کے آپ ہی بتلا دیں کہ اس قسم کا واقعہ بھی پہلے بھی ہوا ہے اور کبھی پہلے بھی کوئی انسان ہزار دو ہزار برس تک آسمان پر رہا؟ اور پھر فرشتوں کے کاندھوں پر ہاتھ رکھے اُترا۔ اگر یہ عادت اللہ ہوتی تو کوئی نظیر اس کی گزشتہ قرون میں ضرور ملتی ۔ کیونکہ دُنیا تھوڑی رہ گئی ہے اور بہت گزرگئی اور آئندہ کوئی واقعہ دنیا میں نہیں جس کی پہلے نظیر نہ ہو ۔ حالانکہ جوا مرسنت اللہ میں داخل ہے اُس کی کوئی نظیر ہونی چاہیئے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں صاف فرماتا ہے۔ فَسْتَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِان (۱۳۳) كنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ کے یعنی ہر ایک نئی بات جو تمہیں بتلائی جائے تم اہل کتاب سے پوچھ لو وہ تمہیں اس کی نظیر میں بتلائیں گے لیکن اس واقعہ کی یہود اور نصاری کے ہاتھ میں بجز ایلیا کے قصے کے کوئی اور نظیر نہیں اور ایلیا کا قصہ اس عقیدہ کے برخلاف شہادت دیتا ہے اور دوبارہ آنے کو بروزی رنگ میں بتلاتا ہے۔ اور ایک بڑی خرابی اس عقیدہ میں یہ ہے کہ اس سے حضرت عیسی علیہ السلام کے خوارق ذاتی میں ایک خصوصیت پیدا ہو کر نصاری کو اپنے عقائد باطلہ میں اس سے مدد ملتی ہے النحل: ۴۴