ایّام الصّلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 385 of 550

ایّام الصّلح — Page 385

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۳۸۵ اتمام الصلح ہوئی پھر قرآن شریف کی آیت فِيهَا تَحْيَونَ اے سے موت ثابت ہوئی اور پھر قرآن شریف کی آيت وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَر سے موت ثابت ہوئی کیونکہ ان دونوں آیتوں سے ثابت ہوا کہ آسمان پر جسمانی زندگی اور قرار گاہ کسی انسان کا نہیں ہو سکتا۔ پھر آیت رَفَعَهُ اللهُ إِلَیہ سے سے موت ثابت ہوئی۔ کیونکہ تمام قرآن میں یہی محاورہ ہے کہ خدا کی طرف اُٹھائے جانے یا رجوع کرنے سے موت مراد ہوتی ہے جیسا کہ آیت ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةٌ " سے بھی موت ہی مراد ہے اور پھر گانا یا کلن (۱۳۰) الطعام سے موت ثابت ہوئی کیونکہ اس آیت میں حضرت عیسیٰ اور حضرت مریم کی نسبت نفی لوازم حیات کا بیان ہے جو بدلالت التزامی اُن کی موت کو ثابت کرتا ہے اور پھر آیت وَأَوْطَنِى بِالصَّلوةِ وَالزَّكُوةِ مَا دُمْتُ حَيَّال سے موت ثابت ہوئی کیونکہ کچھ شک نہیں کہ جیسا کہ کھانے پینے سے اب حضرت عیسی علیہ السلام بروئے نص قرآنی معطل ہیں ایسا ہی دوسرے افعال جسمانی زکوۃ اور صلوٰۃ سے بھی معطل ہیں۔ بلکہ زکوۃ تو علاوہ جسمانیت کے مال کو بھی چاہتی ہے اور آسمان پر روپیہ پیسہ ہونا معلوم انجیل سے ثابت ہے کہ حضرت عیسی ایک مالدار آدمی تھے کم سے کم ہزار و پید ان کے پاس رہتا تھا جس کا خزانچی یہودا اسکر یوطی تھا۔ اب کیا وہ روپیہ آسمان پر ساتھ لے گئے تھے؟ اور ایسا ہی آیت وَمِنْكُمْ مَّنْ يُتَوَ فى وَمِنْكُمْ مَنْ يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ سے حضرت عیسی کی موت ثابت ہوتی ہے کیونکہ قرآن شریف میں باوجود تکرار مضمون اس آیت کے یہ فقرہ کہیں نہیں آیا کہ منكم من صعد الى السماء بجسمه العنصري ثم يرجع في آخر الزمان یعنی تم میں سے ایک وہ بھی ہے جو جسم عصری کے ساتھ آسمان پر چڑھ گیا اور پھر آخری زمانہ میں دنیا میں واپس آئے گا۔ پس اگر یہ بیچ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام جسم عنصری آسمان پر چلے گئے تو قرآن شریف کی یہ حصر نا تمام رہے گی ۔ کیونکہ آسمان پر چڑھنے کی نسبت خدا نے اس آیت یا کسی دوسری آیت میں ذکر نہیں کیا اور اگر در حقیقت خدا کی یہ بھی سنت تھی تو تکمیل بیان کے لئے اس کا ذکر کرنا ضروری تھا ۔ اور جب کہ کئی دفعہ قرآن شریف میں الاعراف :٢٦ البقرة : ۳۷ ۳ النساء : ۱۵۹ 2 الفجر : ٢٩ المآئدة : ۷۶ مریم ۳۲ ك الحج: 1