ایّام الصّلح — Page 374
روحانی خزائن جلد ۱۴ ۳۷۴ اتمام الصلح بیماری کے روکنے کے لئے یہ قواعد جاری کئے ہیں اور یہ قواعد بہت ضروری ہیں اور فرضی قصے کہ گورنمنٹ لوگوں کو ہر دینا چاہتی ہے بالکل جھوٹے اور احمقانہ ہیں اور اس شخص کو جو کہ اپنے اندر عقل رکھتا ہے ایک لحظہ بھر کے لئے بھی انہیں تسلیم نہ کرنا چاہیے۔ اور سخت خطرہ کی حالت میں مثلاً جب کہ خدا کی طرف سے کوئی بیماری نازل ہو عورتوں کا اپنے گھروں سے کھلے میدان میں سگریگیشن کی غرض سے مناسب طور پر چہرہ ڈھانکے ہوئے آنا اسلام کے اصولوں کے برخلاف نہیں۔ چند نئے وساوس کا ازالہ شہزادہ والا گوہرا کسٹرا اسٹنٹ نے جو شہزادہ عبدالمجید صاحب پر جھوٹا الزام لگایا ہے۔ مندرجہ ذیل خط میں جو ہمارے نام ہے صاحب مؤخر الذکر اس الزام کا رڈ لکھتے ہیں یہ دونوں صاحب باہمی قریبی رشتہ داری کا تعلق رکھتے ہیں۔ لیکن ایک کو خدا تعالیٰ نے ہدایت اور حق کی طرف کھینچا اور دوسرے کو باطل پسند آیا۔ و ذالک فضل الله يهدى من يشاء و يضل من یشاء ۔ وہ خط یہ ہے۔ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ حَامِدًا وَ مُصَلِّيًّا اے شہ والا ہم سایہ فضل خدا جان و دل انبیاء تاج سر اولیا جلوۂ حسنِ ازل پر تو مہر رخت مصحف رخسار تو آیت نور خدا قامت رعنائے تو نخل گلستان قدس چہرہ زیبائے تو چوں خوبر تابان صفا ہر آئے را دوا یک نظر لطف تو نسخه دیدار تو ہر مرضے را شفا آن دم جان پرورت از سر اعجاز خویش مُرده صد ساله را زنده کند برملا تہنیت آمیز گفت با تف نیم چنین کعبہ کوئے ترا قبلہ حاجت روا نگہت باغ ارم بیخت غبار رہت کوئے جنان میدہد خاک درت جابجا