ایّام الصّلح — Page 327
روحانی خزائن جلد ۱۴ ۳۲۷ امام الصلح خدا کا نشان ظاہر ہوا ہو؟ سوائے مسلمانوں کی ذریت ! خدا تعالی کے کاموں کی بے حرمتی مت کرد۔ تیسری نشتی مہوتسو کے جلسہ کا معاملہ تھا۔ دیکھو اس کشتی میں بھی خدا تعالیٰ نے اسلام کا بول بالا کیا اور تمہیں اپنا نشان دکھلا یا او قبل از وقت اپنے بندے پر ظاہر کیا کہ اُسی کا مضمون بالا رہے گا۔ اور پھر ایسا ہی کر کے دکھلا بھی دیا۔ اور مضمون کے بابرکت اثر سے تمام حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا۔ کیا یہ خدا کا کام تھا یا کسی اور کا؟ پھر چوتھی کشتی ڈاکٹر کلارک کا مقدمہ تھا جس میں تینوں تو میں آریہ اور عیسائی اور مخالف مسلمان متفق ہو گئے تھے تا میرے پر اقدام قتل کا مقدمہ ثابت کریں۔ اس میں خدا تعالیٰ نے پہلے سے ظاہر کر دیا کہ وہ لوگ اپنے ارادے میں ناکام رہیں گے۔ اور دو سو کے قریب آدمیوں کو قبل از وقت یہ الہام سنایا گیا اور آخر ہماری فتح ہوئی ۔ پانچویں کشتی مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری کا مقدمہ تھا جس کے عزیز اور لواحق اسلام سے ٹھٹھا کرتے تھے اور بعض سخت مُرتدان میں سے قرآن شریف کی سخت تکذیب کر کے اور اسلام پر زبان بد کھول کر مجھ سے تصدیق اسلام کا نشان مانگتے تھے اور اشتہار چھپواتے تھے ۔ سوخدا نے انہیں یہ نشان دیا کہ احمد بیگ عزیز اُن کا چند موتوں اور مصیبتوں کے دیکھنے کے بعد تین برس کے اندر فوت ہو جائے گا سوایسا ہی ہوا اور وہ میعاد کے اندرفوت ہو گیا تا معلوم کریں کہ ہر ایک شوخی کی سزا ہے کہیے یہ پانچ کشتیاں اب تک ہوئیں جو ہمارے ذوالجلال خدا کے پر زور بازو نے دکھلائیں اور بعض اور کشتیاں بھی آسمان پر ہیں۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ بھی عنقریب خدا تعالی تمہیں دکھلائے گا اسی طرح وہ گواہیاں جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلی تھیں اور پوشیدہ چلی آتی تھیں اب بہت سی اُن میں سے تمہارے دیکھتے دیکھتے پوری ہو گئیں ۔ اُس دن اور اُس (91) گھڑی کو یاد کرو جب کہ آسمان پر چاند کو اس کے خسوف کی پہلی رات میں رمضان میں یہ پیشگوئی بھی مشروط بہ شرائط تھی ۔ اور ضرور ہے کہ اس وقت تک اس کا دوسرا حصہ معرض تو قف میں رہے جب تک کہ خدا تعالیٰ کی نظر میں اسباب نقض شرائط کے جمع ہوں۔ منہ