آریہ دھرم — Page 25
روحانی خزائن جلد ۱۰ ۲۵ آریہ دھرم نہ ہو اور کسی وجہ سے قابل اولاد نہ رہا ہو گو کیسا ہی مردی کی طاقتیں رکھتا ہو تو وید مقدس کی یہ آ گیا ہے کہ اس کی جور و دوسرے سے اولاد حاصل کرے اور جب تک پیتر کا نطفہ نہ ٹہرے تب تک یہ کارروائی برابر چلی جائے یہی مضمون تھا جو ہم نے پہلے اشتہار میں لکھا تھا جس کو آپ لوگوں نے کہا کہ یہ خبث نفس اور متعصبانہ جوش سے لکھا ہے مگر افسوس تو یہ آتا ہے کہ ایسے سفلہ پن کے گندے الفاظ منہ پر لا کر پھر ہمارے اشتہار پر رد کیا لکھا کیا ر ڈ اسی کو کہتے ہیں کہ خاوند والی کو چھوڑ کر بیوہ پر جا پڑے۔ ان بے تعلق قصوں کو درمیان میں لا نا شاید اس غرض سے ہوگا کہ تا اصل بحث کی طرف لوگ توجہ نہ کریں اور اس طرح پر پردہ پوشی ہو جائے لیکن اس خائنانہ طریق کو کوئی منصف پسند نہ کرے گا کاش اگر ایسے بیہودہ اشتہار دینے کی جگہ چپ ہی رہتے تو ہمیں یقین ہو جا تا کہ یہ لوگ بھلے مانس اور اشراف ہیں سچی بات کو دیکھ کر چپ ہی کر گئے مگر اب تو انہوں نے مدت کے بعد پھرا اپنا گند ہم پر ظاہر کیا اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس گندی تعلیم کو وہ کیونکر اور کس تدبیر سے چھپاتے ہیں یا اپنی عملی زندگی میں اپنی بے اولا دعورتوں کا نیوگ کرا کر ہمیں دکھاتے ہیں بُرا نہ مانیں یہ کوئی بے جا بات ہم نے نہیں کہی جو باتیں وید کی رو سے درست اور وید کی آگیا کے نیچے آ گئی ہیں ان کا آریوں کے لئے کرنا ؤ ھرم اور نہ کرنا مہا پاپ ہے کیونکہ وید منسوخ تو نہیں ہوا تا یہ کہا جائے کہ پہلے یہ بات جائز تھی اور اب ناجائز ہوگئی ہے اور جب ایسے مہان پرش جیسے (۲۲) دیانند اور یا گولک اور منو جی نیوگ پر زور دیویں اور دید کی شر تیاں سنا دیں اور راجہ پانڈ کی رانیاں نیوگ کر کے دکھلا دیں تو پھر کوئی آریہ مہاں پانی ہی ہوگا جواب بھی یقین نہ کرے۔ پنڈت دیانند صاحب ستیارتھ پر کاش میں صاف لکھتے ہیں کہ نیوگ کے روکنے میں پاپ ہے۔ اب ظاہر ہے کہ جس کا روکنا پاپ ہے اس کا بجالا نا کس قدر واجبات سے ہے۔سو اے آریو دوڑ و ثواب حاصل کرو تا ایسا ہو کہ ہر ایک کی بیوی کے نیوگ سے دس دن پتر ہوں جائے شرم !!! اور میں سوچ میں ہوں کہ آپ لوگ کیوں بیچارہ منو کے گرد ہو گئے کہ اُس نے نیوگ کا مسئلہ آپ گھڑ لیا ہے ذرا سوچو کہ اگر منو کی کتاب مذہبی نہیں تھی تو دیا نند نے کیوں اس کا حوالہ 1 पाप तो नियोग۔ He