آریہ دھرم — Page xix
نحمدہ و نصلی علی رسولہٖ الکریم تعارف (از حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس) روحانی خزائن کی یہ دسو۱۰یں جلد ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی کتب ’’ ‘‘ ’’ست بچن‘‘ اور ’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘ پر مشتمل ہے۔پہلی دو کا زمانۂ تصنیف ۱۸۹۵ ء ہے اور تیسری کا ۱۸۹۶ء۔اور ست بچن تقریباً ایک ہی وقت میں لکھی گئی تھیں اور ایک ہی وقت میں شائع ہوئیں۔’’‘‘ کی تالیف کی وجہ یہ ہوئی کہ قادیان کے آریہ سماجیوں نے پادریوں کی نقل کرتے ہوئے سیّد المعصومین حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات گرامی پر نہایت گندے اور ناپاک الزامات لگائے اور بذریعہ اشتہار اُن کی اشاعت کی۔دوسری وجہ یہ ہوئی کہ آپ کو جب یہ معلوم ہوا کہ پنڈت دیانند صاحب آریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ نیوگ کو اپنی بیویوں اور بہو بیٹیوں میں وید کی شرائط کے موافق رائج کریں تو مسئلہ نیوگ کے متعلق آپؑ نے پوری تحقیق کی۔اور اپنی تحقیقات کا نتیجہ اس کتاب میں ذکر کیا۔اور نیوگ کی بُرائیاں اور مفاسد الم نشرح کیں اور تعجب کا اظہار فرمایا کہ نیوگ پر جو صریح زناکاری ہے عمل کرنے والے بھی سیّد المعصومین و المطہرینؐ پر ناپاک الزام لگاتے ہیں۔اور اسلام کی اخلاقی تعلیم پر معترض ہیں۔الغرض آپؑ نے اس کتاب میں نیوگ پر تفصیلی بحث کی ہے اور اسلام کے مسئلہ طلاق و متعہ وغیرہ پر آریوں کے اعتراضات کے جوابات دیئے ہیں۔اور فلسفۂ طلاق بیان فرمایا ہے۔اور آخر کتاب میں مذہبی مباحثات سے متعلق تمام مذاہب سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ کی