آریہ دھرم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 76 of 550

آریہ دھرم — Page 76

روحانی خزائن جلد ۱۰ زن بیگانہ پر یہ شیدا ہیں جس کو دیکھو وہی شکاری ہے لائق سوختن ہیں ان کے مرد اُن کی ناری ہر ایک ناری ہے واہ وا کیا دھرم ہے کیا ایمان جس میں واجب حرام کاری ہے آریو ! دل میں غور سے سوچو شرم و غیرت کہاں تمہاری ہے جس کو کہتے ہیں آریوں میں نیوگ ناک کے کاٹنے کی آری ہے کچھ نہیں سوچتے یہ دشمن شرم کہ یہ پوشیدہ ایک یاری ہے مرتکب اس کا ہے بڑا دیوث اعتقاد اس بد شعاری ہے غیر مردوں سے مانگنا نطفه سخت خبث اور نابکاری ہے ہے غیر کے ساتھ جو کہ سوتی وہ نہ بیوی زن بزاری ہے ہے وہ چنڈال دشٹ اور پاپی جفت اس کی کوئی چماری ہے ہیں کروڑوں نیوگ کے بچے آریہ دیس میں یہ خواری ہے غلط نه اولاد قہر باری ہے آریہ دھرم ایسی اولاد خدا کی مار پر نام اولاد کے حصول کا ہے ساری شہوت کی بیقراری ہے بیٹا بیٹا پکارتی ہے یار کی اس کو آہ و زاری ہے دس سے کروا چکی زنا لیکن پاک دامن ابھی بچاری ہے لالہ صاحب بھی کیسے احمق ہیں ان کی لالی نے عقل ماری ہے گھر میں لاتے ہیں اس کے یارونکو ایسی جورو کی پاسداری ہے اس کے یاروں کو دیکھنے کے لئے سر بازار ان کی باری ہے جورو جی پر فدا ہیں یہ جی سے نیوگی پہ اپنے واری ہے شرم و غیرت ذرا نہیں باقی کس قدر ان میں بُردباری ہے ہے قومی مرد کی تلاش انہیں خوب جورو کی حق گذاری ہے وہ