انوارالاسلام — Page 55
روحانی خزائن جلد ۹ ضمیمہ انوار الاسلام انوار الاسلام فتح اسلام کے بارے میں مختصر تقریر امرت سر کے مباحثہ میں جو عیسائیوں کے ساتھ ہوا تھا۔ اس میں جو ہم نے پیشگوئی کی تھی۔ اس کے دو حصے تھے۔ پہنچے گی ۔ جائے گا۔ ا۔ اول یہ کہ فریق مخالف جو حق پر نہیں ۔ ہادیہ میں گرے گا ۔ اور اس کو ذلت ۲۔ دوسری یہ کہ اگر حق کی طرف رجوع کرے گا تو ذلت اور ہادیہ سے بیچ اب ہم فریق مخالف کی اس جماعت کا پیچھے سے حال بیان کریں گے جنہوں نے بنفس خود بحث نہیں کی بلکہ معاون یا حامی یا سر گروہ ہونے کی حیثیت سے اس فریق میں داخل تھے۔ اور پہلے ہم مختصر الفاظ میں مسٹر عبد اللہ آتھم کا حال بیان کرتے ہیں جو فریق مخالف سے خاص مباحثہ کے لئے اس فریق کی طرف سے تجویز کئے گئے تھے ان کی نسبت الہامی فقرہ