انوارالاسلام — Page 40
روحانی خزائن جلد ۹ ۴۰ انوار الاسلام تمہارا اور تمہارے جیسے مخالفوں کا منہ کالا ہو گیا اور وہ مقابلہ سے عاجز آ گئے ۔ خدا تعالیٰ نے ہزاروں آدمیوں کو اس طرف رجوع دے دیا چنانچہ وہ لوگ ہزارہا روپیہ کے ساتھ مدد کرتے ہیں اگر پچاس ہزار روپیہ کی بھی ضرورت ہو تو بلا توقف حاضر ہو جائیں مالوں اور جانوں کو فدا کر رہے ہیں صدہا لوگ آتے جاتے اور ایک جماعت کثیر جمع رہتی ہے چنانچہ بعض وقت سو سے زیادہ آدمی اور بعض اوقات دو دو سو جمع ہوتے ہیں ۔ یه تائیدات الہی ہیں۔ یا یہ کہ حقیقی بھائی مرا اور اس کی بے چاری بیوہ عورت کو اپنی طرف گھسیٹ لیا اور باکرہ کے ملنے سے ساری عمر ہی نا مرادر ہے واہ ری برکات اور واہ ری شرم اور ابھی اس بیوہ سے اولاد ہوئی نہیں پہلے سے دعوی ہے کہ ضرور ہوگی ۔ پھر ابھی سے اس خیالی پلاؤ کو مباہلہ کا اثر بھی سمجھ لیا ہے واہ رے شیخ چلی کے بڑے بھائی۔ ہاں یہ واجب ہے کہ اولاد کے لئے دن رات ہمت کرتے رہو پھر اگر کوئی مردہ لڑکی ہی پیدا ہو تو بے شک کہہ دینا کہ مباہلہ کا اثر ہے افغانی جرگہ میں یہ بات سنی جائے گی ۔ باقی اعتراضات کا جواب یہ ہے کہ لڑکے کی پیش گوئی کی نسبت خدا تعالیٰ نے دولڑ کے عطا کئے جن میں سے ایک قریباً سات برس کا ہے لیکن اگر ہم نے کوئی الہام سنایا تھا کہ پہلی دفعہ ضرور لڑکا ہی پیدا ہوگا تو وہ الہام پیش کرنا چاہیے ورنہ لعنت اللہ علی الکاذبین ۔ یہ سچ ہے کہ ۱/۸اپریل ۱۸۹۴ ء ہم نے اطلاع دی تھی کہ ایک لڑکا ہونے والا ہے سو پیدا ہو گیا ہم نے اس لڑکے کا نام مولود موجود نہیں رکھا تھا صرف لڑکے کے بارہ میں پیشگوئی تھی اور اگر ہم نے کسی الہام میں اس کا نام مولود موعود رکھا تھا تو تم پر کھانا حرام ہے جب تک وہ الہام پیش نہ کرو ورنہ لعنت اللہ علی الکاذبین۔ اور یہ کہنا کہ احمد بیگ کے داماد کی میعاد گذر گئی ہے یہ بھی حمق اور جہالت ہے نوٹ: اولاد کے بارے میں میاں عبد الحق نے کوئی الہام تو پیش نہ کیا صرف طول امل ہے لیکن ہم کو اس بارہ میں بھی الہام ہوا اور اللہ جل شانہ نے بشارت دی اور فرمایا کہ انا نبشرک بغلام یعنی تجھے ایک لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں۔ منہ