انوارالاسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 41 of 581

انوارالاسلام — Page 41

روحانی خزائن جلد ۹ انوار الاسلام قرآن کریم کا علم تم لوگوں میں نہیں رہا اس لئے بے ہودہ اعتراض تمہا را شیوہ ہو گیا ذرا شرم کرنی چاہیئے جس حالت میں خود احمد بیگ اسی پیشگوئی کے مطابق میعاد کے اندرفوت ہو گیا اور وہ پیشگوئی کے اول نمبر پر تھا تو پھر کیوں اس پیشگوئی کے نفس مفہوم میں شک کیا جاتا ہے جس حالت میں بعض حصے پیشگوئی کے میعاد کے اندر پورے ہو گئے جس سے کسی کو انکار نہیں پھر اگر فرض بھی کر لیں کہ اس کے داماد کی موت میعاد گذرنے کے بعد ہو تو یہ سنت اللہ کی مخالفت کی وجہ سے ہوگا جو خدا تعالیٰ کی کتابوں میں پائی جاتی ہے اور سنت اللہ یہ ہے کہ عذاب کے متعلق جو پیشگوئیاں ہوں ان کی تاریخ اور میعاد تقدیر مبرم نہیں ہوتی بلکہ وہ میعاد ایسی تو بہ اور استغفار سے بھی مل سکتی ہے جس پر انسان بعد میں قائم نہ رہ سکے اور ہم نے سلطان محمد کے بارے میں اس کی موت کی وجہ تاخیر علیحدہ اشتہار میں ایسے طور سے ثابت کر دی ہے جس کے قبول کرنے سے کسی ایماندار کو عذر نہیں ہوگا۔ اور بے ایمان جو چاہے سو کہے یاد رکھنا چاہیے کہ پیشگوئی اپنی تمام عظمتوں کے ساتھ پوری ہوئی جس سے کوئی دانشمندانکار نہیں کر سکتا ۔ غرض یہ تمام اعتراضات بے دینی اور حماقت کی وجہ سے ہیں ۔ اعتراض وہ ہے جور بانی کتابوں کے موافق اعتراض ہو نہ ایسا اعتراض جس کے نیچے تمام نبی اور رسول آجائیں ایسے اعتراض کرنا بے ایمانوں اور لعنتیوں کا کام ہے۔ اب اس تمام بیان سے میاں محی الدین کے الہامات کی بھی حقیقت کھل گئی ۔ فقط والسلام على من اتبع الهدى