انوارالاسلام — Page 36
روحانی خزائن جلد ۹ وخير ۳۶ انوار الاسلام النبيين و لا ندعى نسخ القرآن بعد محمد صلى الله عليه وسلم و نشهد انه خاتم الـ المرسلين وشفيع المذنبین و نشهد ان الحق كله في القرآن و حدیث النبي صلى الله عليه وسلم وكل بدعة في النار و انا مسلمون والله يعلم ما في قلوبنا عليه توكلنا و اليه انيب - والحمد لله اولا وآخرا و ظاهرا و باطنا ربنا و ربّ العلمين۔ تتم متعلقہ اثر مباہلہ میاں عبدالحق غزنوی امرت سری اس وقت مناسب معلوم ہوا کہ عبد الحق غزنوی کے اشتہاراثر مباہلہ کے بعض اقوال کا بطور قال واقول جواب دیا جاوے۔ قولہ کیوں مرزا جی مباہلہ کی لعنت اچھی طرح پر پڑ گئی یا کچھ فرق ہے منہ کالا ہو یا کچھ فرق ہے الح اقول ۔ اے حضرت اب تو ہم نے اپنے اشتہار میں بہت ہی صفائی سے اور کھول کر لکھ دیا کہ لعنت کس پر پڑی اور منہ کس کا کالا ہوا۔ یہ تو ظاہر ہے کہ جھوٹے پر ہی ہمیشہ لعنت ہوتی ہے۔ اب آنکھ کھول کر دیکھیں کہ جھوٹا کون ہے؟ آپ کا اب تک خیال ہے کہ عیسائی فتح یاب ہوئے لیکن ہم ثابت کر چکے ہیں کہ فتح اسلام کی رہی۔ اس قدر تو آپ نے بچشم خود دیکھ لیا کہ ہمارے مخالف عیسائیوں کا جو فریق شریک بحث تھا یعنی معاون تھا یا مشورہ میں داخل تھا یا سرگر وہ تھا ان پر طرح طرح کے وبال آئے وہ سب اس جنگ مقدس میں اپنی اپنی سزا کو پہنچے بعض اس جنگ میں مارے گئے بعض زخمی ہوئے اور بعض ہزار لعنت کے رسہ میں گرفتار ہوئے اور بعض بھاگ کر اسلامی عظمت کے جھنڈے میں پناہ گزین ہو گئے یہ سب کچھ پندرہ مہینہ میں ہی ہوا یہ وہ لوگ ہیں جو عیسائیوں کے تحریری اور تقریری اقرار سے فریق مخالف میں داخل ہیں اور جو لوگ ان میں سے مر گئے یا مرمر کے بچے یا ہزار لعنت کے رسہ میں گرفتار ہوئے یہ سب وہی ہیں جنہوں نے آتھم صاحب کو اپنے گروہ میں سے بحث کے لئے منتخب کیا تھا اور اس کے معاون اور فریق کے لفظ میں داخل تھے اور اگر یہ خیال ہے کہ اگر چہ اور معاون کا ر اور حامی بحث موت اور دکھ اور ذلت میں مبتلا ہوئے مگر آتھم صاحب کیوں