انوارالاسلام — Page 97
روحانی خزائن جلد ۹ ۹۷ انوار الاسلام نحمده ونصلى على رسوله الكريم اشتہار انعامی چار ہزار روپیہ بمرتبہ چہارم ١٨٩٤ء و یه چار هزار روپیه حسب شرائط اشتهار ۹/ ستمبر ۲۰ ستمبر ۱۸۹۲ء و ۵ اکتوبر ۱۸۹۸ء مسٹر عبد الله آتهم صاحب کے قسم کھانے پر بلا توقف ان کو دیا جائے گا ناظرین! اس مضمون کو غور سے پڑھو کہ ہم اس سے پہلے تین اشتہار انعامی زر کثیر یعنی اشتہار انعامی ایک ہزار رو پیدا اور اشتہار انعامی دو ہزار روپیہ اور اشتہار انعامی تین ہزار روپیہ مسٹر عبد اللہ آ قم صاحب کے قسم کھانے کے لئے شائع کر چکے ہیں اور بار بارلکھ چکے ہیں کہ اگر مسٹر آتھم صاحب ہمارے اس الہام سے منکر ہیں جس میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہم پر یہ ظاہر ہوا کہ آتھم صاحب ایام پیشگوئی میں اس وجہ سے بعذاب الہی فوت نہیں ہو سکے کہ انہوں نے حق کی طرف رجوع کر لیا تو وہ جلسہ عام میں قسم کھا لیں کہ یہ بیان سراسر افترا ہے اور اگر افترا نہیں بلکہ حق اور منجانب اللہ ہے اور میں ہی جھوٹ بولتا ہوں تو اے خدائے قادر