انوارالاسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 96 of 581

انوارالاسلام — Page 96

روحانی خزائن جلد ۹ ۹۶ انوار الاسلام پر یقین کامل کے ساتھ اعتقاد رکھتا رہا اگر میں اس بیان میں جھوٹا ہوں تو اے قا در خدا جو دل کے تصورات کو جانتا ہے اس بے باکی کے عوض میں سخت ذلت اور دکھ کے ساتھ عذاب موت ایک سال کے اندر میرے پر نازل کر اور یہ تین مرتبہ کہنا ہوگا اور ہم تین مرتبہ آمین کہیں گے اب ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کو مسیح کی عزت کا کچھ بھی پاس ہے یا نہیں زیادہ کیا لکھوں میں والسلام على من اتبع الهدى نوٹ :۔ میں اس جگہ ڈاکٹر مارٹین کلارک اور پادری عمادالدین صاحب اور دیگر پادری صاحبان کو بھی حضرت عیسی مسیح ابن مریم کی عزت اور وجاہت کو اپنے اس قول کا درمیانی شفیع ٹھہرا کر خداوند قادر ذو الجلال کی قسم دیتا ہوں کہ وہ آتھم صاحب کو حسب منشاء میری قسم کھانے کے لئے آمادہ کریں ورنہ ثابت ہوگا کہ ان کے دل میں ایک ذرہ تعظیم حضرت مسیح کی عزت اور وجاہت کی نہیں ہے ۔ منہ را تم میرزاغلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۱٫۵ کتوبر ۱۸۹۴ء