انجام آتھم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 32 of 448

انجام آتھم — Page 32

روحانی خزائن جلدا ۳۲ انجام آتھم (۳۲) اور چار دن تک جان کندن کا سخت عذاب اٹھا کر دائمی عذاب کے زندان میں جا پڑا ۔ پادری وائٹ ہر بیخت کو اگر خدا کا خوف ہے تو اب سمجھ سکتا ہے کہ ہم دونوں یعنی آتھم اور اس راقم میں سے لعنتی کون تھا۔ اب اس قصہ کے لکھنے کی وجہ یہ ہے کہ پادری وائٹ بریخت نے بھی چاہا تھا کہ جھوٹے پر لعنت ہو سو چونکہ آتھم جھوٹا تھا اس لئے اس پر لعنت پڑ گئی۔ سواسی لئے میں کہتا ہوں کہ اگر آتھم کے معاملہ میں کسی پادری صاحب یا کسی اور عیسائی کو شک ہے اور خیال کرتا ہو کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی تو لازم ہے کہ مجھ سے مباہلہ کرے۔ اور لعنت کا مفہوم اپنے مخالفوں کے لئے خود یسوع نے بھی استعمال کیا ہے کیونکہ واویلا یہودیوں پر یسوع کے کلام میں آیا ہے اور واویلا اور لعنت ایک ہی چیز ہے اور یسوع نے مخالفوں کے اور پہلی کتابوں کی شہادتوں کی نظیریں موجود ہیں کہ وعید کی پیشگوئی میں گو بظاہر کوئی بھی شرط نہ ہو تب بھی بوجہ خوف تاخیر ڈال دی جاتی ہے۔ تو پھر اس اجماعی عقیدہ سے محض میری عداوت کے لئے منہ پھیرنا اگر بد ذاتی اور بے ایمانی نہیں تو اور کیا ہے۔ فیصلہ تو آسان ہے احمد بیگ کے داماد سلطان محمد کو کہو کہ تکذیب کا اشتہار دے پھر اس کے بعد جو میعاد خدائے تعالیٰ مقرر کرے اگر اس سے اس کی موت تجاوز کرے تو میں جھوٹا ہوں۔ ورنہ اے نادانوں ! صادقوں کو جھوٹا مت ٹھہراؤ کہ روسیاہی کے ساتھ مرو گے میری عداوت سے اسلام سے باہرمت جاؤ کیا تم نہیں سمجھتے کہ اس ضمن میں قرآن شریف اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسری الہامی کتابوں کی تکذیب لازم آتی ہے۔ یقیناً سمجھو کہ کسی کی عداوت سے اللہ اور رسول اور دوسرے نبیوں کی کتابوں سے روگردان ہو جانا لعنتیوں کا کام ہے نہ نیک دل مسلمانوں کا۔ صاف ظاہر ہے کہ آتھم کی پیشگوئی اور اس پیشگوئی میں تین شخص کی موت کی خبر دی گئی تھی ۔ سو ان میں سے دو تو فوت ہو چکے صرف ایک باقی ہے سو اس ایک کا انتظار کرو۔ اور ضرور ہے کہ یہ وعید کی موت اس سے تھی رہے جب تک کہ وہ گھڑی آ جائے کہ اس کو بیباک کر د یوے سواگر جلدی کرنا ہے تو اٹھو اور اس کو بیباک اور مکذب بناؤ اور اس سے اشتہار دلاؤ اور خدا کی قدرت کا تماشا دیکھو ۔ اور اس پیشگوئی میں عربی الہام کے الفاظ یہ ہیں۔ كذبوا باياتنا وكانوا بها يستهزؤن۔ فسيكفيكهم الله ويردها اليك۔ لا تبديل لكلمات الله ان ربك فعّال لما یرید ۔ اگر کوئی اسی بات میں خوش ہے کہ مجھ سے ٹھٹھا کرے تو میں اس میں بھی نا خوش نہیں کیونکہ صادقوں اور راستبازوں کے ساتھ مجھ سے پہلے بھی ٹھٹھا کیا گیا ہے۔ پھر بہت جلد ٹھٹھا کرنے والے نابود ہو گئے اور کوئی بتلا نہ سکا کہ کہاں گئے ۔ وانی با عین الله هو يراني ومن يكذبني واعلم منه انه لا يضيعني ولا يخزينى فويل للذين كفروني ولعنوني وسبونی و شتمونی و کذبوا کلماتى ولم يحيطوا بها علما فالموت كان خير الهم | من هذا لو كانوا يعلمون منه