انجام آتھم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 1 of 448

انجام آتھم — Page 1

روحانی خزائن جلداا 1 بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کا مارا بھی نہیں بیچتا خدا کی قسم سے انکار کرنے والا نیست و نابود کیا جائے گا مفہوم بر میاد۱۲/۱۷ انجام آنتم چونکہ مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب ۲۷ جولائی ۱۸۹۶ء کو بمقام فیروز پور فوت ہو گئے ہیں اس لئے ہم قرین مصلحت سمجھتے ہیں کہ پبلک کو وہ پیشگوئیاں دوبارہ یاد دلا دیں جن میں لکھا تھا کہ آتھم صاحب اگر قسم نہیں کھائیں گے تو اس انکار سے جو ان کا اصل مدعا ہے یعنی باقی ماندہ عمر سے ایک کافی حصہ پانا یہ ان کو ہرگز حاصل نہیں ہوگا بلکہ انکار کے بعد جو ان کی بیبا کی کی علامت ہے جلدی اس جہان سے اٹھائے جائیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور ابھی ہمارے اشتہار ۳۰ / دسمبر ۱۸۹۵ء پر سات مہینے نہیں گزرے تھے کہ وہ اس جہان سے گزر گئے اور وہ پیشگوئیاں کہ اُن کی اِس موت پر دلالت کرتی ہیں اور پہلے اشتہارات میں درج ہیں یہ ہیں۔ اوّل ۔ ضرور تھا کہ وہ کامل عذاب ( یعنی موت) اس وقت تک تھما ر ہے جب تک کہ وہ (یعنی آتھم ) بیا کی اور شوخی سے اپنے ہاتھ سے اپنے لئے ہلاکت کے اسباب پیدا کرے۔ دیکھو انوار الاسلام صفحہ ۴۔ دوم۔ وہ بڑا ہا و یہ جو موت سے تعبیر کیا گیا ہے اس میں کسی قدر (آتھم صاحب کو ) مہلت دی گئی ہے۔ ( یعنی تھوڑی سی مہلت کے بعد پھر موت آئے گی) دیکھو انوار الاسلام صفحہ ۶۔