انجام آتھم — Page 322
۳۲۲ ضمیمه رساله انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ ۳۸ نتیجہ یہ ہوا کہ ایک فرقہ عیسائیوں کا تو توحید پر قائم رہا اور ایک خبیث فرقہ اس کے اغوا سے مردہ پرست ہو گیا۔ جس کی ذریات ہمارے ملک میں بھی پیدا ہوگئی ہیں۔ تیسری صدی عیسوی میں مشرک فرقہ اور موحد فرقہ کے درمیان بڑا مباحثہ ہوا۔ اس مباحثہ کا بانی مبانی قیصر روم تھا۔ بہت سی تحقیق اور تہذیب کے ساتھ بادشاہ کے روبرو یہ مباحثہ طے ہوا اور انجام یہ ہوا کہ فرقہ موحد غالب آیا۔ اسی روز سے قیصر روم نے جو عیسائی تھا تو حید کے مذہب کو اختیار کر لیا۔ اور برابر چھٹی صدی تک ہر یک قیصر مؤخد عیسائی ہوتا رہا۔ غرض جیسا کہ آیت کا مفہوم ہے عیسائیوں میں فساد اور بگاڑ حضرت عیسی کی وفات کے بعد ہی شروع ہو گیا تھا۔ اور صحیح بخاری میں صاف لفظوں میں لکھا گیا ہے کہ آنے والا مسیح موعود اسی امت میں سے ہوگا۔ سو یہ امر سراسر تقویٰ کے خلاف ہے کہ اللہ اور رسول کے بیان سے سرکش رہیں۔ دیکھو یہی علماء کیسے شوق سے چودھویں صدی کے منتظر تھے اور تمام دل بول اٹھے تھے کہ اسی صدی کے سر پر مہدی اور مسیح پیدا ہوگا۔ بہت سے صلحا اور اولیاء کے کشف اس بات پر قطع کر چکے تھے کہ مہدی اور مسیح موعود کا زمانہ چودھویں صدی ہے۔ اب ان کے دلوں کو کیا ہو گیا۔ وَكَانُوا مِنْ قَبْلُ يَسْتَفْتِحُونَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوا فَلَمَّا جَاءَهُمْ مَّا عَرَفُوْا كَفَرُوْا بِهِ فَلَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَفِرِینَ یا مگر ضرور تھا کہ وہ مجھے کافر کہتے اور میرا نام دجال رکھتے۔ کیونکہ احادیث صحیحہ میں پہلے سے یہی فرمایا گیا تھا کہ اس مہدی کو کا فرٹھہرایا جائے گا۔ اور اس وقت کے شریر مولوی اس کو کا فرکہیں گے اور ایسا جوش دکھلائیں گے کہ اگر ممکن ہوتا تو اس کو قتل کر ڈالتے ۔ مگر خدا کی شان ہے کہ ان ہزاروں میں سے یہ میاں غلام فرید صاحب چاچڑاں والوں نے پر ہیز گاری کا نور دکھلایا۔ وَذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ - خدا ان کو اجر بخشے اور عاقبت بالخیر کرے۔ آمین ۔ اب جب تک یہ تحریر میں دنیا میں رہیں گی۔ میاں صاحب موصوف کا ذکر با خیر بھی اس کے ساتھ دنیا میں کیا جائے گا۔ یہ زمانہ گذر جائے گا اور دوسرا زمانہ آئے گا اور خدا اس زمانہ کے لوگوں کو آنکھیں دے گا اور وہ ان لوگوں کے حق میں دعاء خیر کریں گے جنہوں نے مجھے پا کر میرا ساتھ دیا ہے۔ بیچ بیچ کہتا ہوں کہ یہ وقت گزر جائے گا اور ہر ایک غافل اور منکر اور مکذب وہ حسرتیں ساتھ لے جائے گا جن کا تدارک البقرة : ٩٠