انجام آتھم — Page 318
روحانی خزائن جلد ۱ ۳۱۸ ضمیمه رساله انجام آنقم ہر ایک طرف سے اسلام میں داخل ہونا شروع ہو جائے۔ اور عیسائیت کا باطل معبود فنا ہو جائے اور دنیا جس کا نام غلام احمد ہے دعوئی مسیح موعود ہونے میں کاذب اور مفتری اور کافر جانتا ہوں اور یہ تمام الہام اس کے جو میں نے انجام آتھم کے صفحہ ۵۱ سے صفحہ ۶۲ تک اس اشتہار میں لکھے ہیں یہ سب میرے نزدیک افتر ایا شیطانی وساوس ہیں ۔ تیری طرف سے نہیں ہیں ۔ پس اے خدائے قادر اگر تو جانتا ہے کہ میں اپنے اس اصرار میں سچا ہوں اور اس کا یہ دعوئی تیری طرف سے نہیں اور نہ یہ الہام تیری طرف سے ہیں بلکہ وہ درحقیقت کا فر ہے تو اس امت مرحومہ پر یہ احسان کر کہ اس مفتری کو ایک سال کے اندر ہلاک کر دے تالوگ اس کے فتنہ سے امن میں آجائیں اور اگر یہ مفتری نہیں اور تیری طرف سے ہے اور یہ تمام الہام تیرے ہی منہ کی پاک باتیں ہیں تو مجھ پر جو میں اس کو کافر اور کذاب سمجھتا ہوں دکھ اور ذلت سے بھرا ہوا عذاب آج کے دن سے ایک برس کے اندر نازل کر ۔ آمین۔ سی اشتہار جب کسی مباہلہ کرنے والے کی طرف سے بغیر کسی تغیر تبدل کے آئے گا تو ایک شخص کو کہا جائے گا کہ اس اشتہار کو ہماری جماعت میں پڑھے تب اس کے ختم ہونے پر تمام جماعت آمین کہے گی اور ایسا سمجھا جائے گا کہ گو یا بالمواجہ مباہلہ ہوا۔ ایسا ہی میری طرف سے اس اشتہار آنے کے بعد اس مضمون کی تحریر مباہلہ چھپے گی کہ میں وہ تمام الہامات جو انجام آتھم کے صفحہ الہ سے صفحہ ۶۲ تک لکھے گئے ہیں اس اپنی تحریر میں درج کروں گا۔ اور یہ دعا بعد اس کے لکھوں گا ۔ کہ اے خدائے قادر و علیم اگر تو جانتا ہے کہ میں نے دعوئی مسیح موعود ہونے کا اپنی طرف سے بنالیا ہے اور یہ تیرے الہامات نہیں جو اس اشتہار میں لکھے گئے ہیں بلکہ میرا افترا ہیں یا شیطانی وساوس ہیں تو آج کی تاریخ سے ایک برس گزرنے سے پہلے مجھے وفات دے یا کسی ایسے عذاب میں مبتلا کر جو موت سے بدتر ہو۔ لیکن اگر تو جانتا ہے کہ میرا دعویٰ تیرے الہام سے ہے اور یہ سب الہامات تیرے الہامات ہیں جو اس اشتہار میں لکھے گئے ہیں تو اس مخالف کو جو اپنے اشتہار مباہلہ کے ذریعہ سے میری تکذیب کرتا اور مجھے کو کاذب جانتا ہے ایک سال کے عرصہ میں نہایت دکھ کی مار میں مبتلا کر ۔ آمین۔ اور جب یہ اشتہار اس مخالف مباہلہ کنندہ کے پاس پہنچے تو چاہئے کہ وہ ایک جماعت میں پڑھا جائے اور بعد ختم ہونے مضمون کے ساری جماعت آمین کہے۔ یہ تجویز مباہلہ ان لوگوں کیلئے ہے جو پچانش کوس سے زیادہ فاصلہ پر رہتے ہیں ۔لیکن اگر پچاس کوس کے اندر ہوں جیسے شیخ محمد حسین بٹالوی اور ثناء اللہ امرتسری اور احمد اللہ