انجام آتھم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xxxi of 448

انجام آتھم — Page xxxi

اور مسلمان مولویوں سے خطاب کرتے ہوئے ضمیمہ صفحہ ۲۵ میں تحریر فرمایا:۔’’مَیں یقیناًجانتا ہوں کہ اگر کوئی میرے سامنے خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر اِس پیشگوئی کے صدق سے انکار کرے تو خدا تعالیٰ اُس کو بغیر سزا نہیں چھوڑے گا۔اوّل چاہئے کہ وہ اِن تمام واقعات سے اطلاع پاوے تا اس کی بے خبری اُس کی شفیع نہ ہو پھر بعد اس کے قسم کھاوے کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں اور جھوٹی ہے پھر اگر وہ ایک سال تک اس قسم کے وبال سے تباہ نہ ہو جائے اور کوئی فوق العادت مصیبت اس پر نہ پڑے تو دیکھو کہ مَیں سب کو گواہ کر کے کہتا ہوں کہ اس صورت میں میں اقرار کروں گا کہ ہاں میں جھوٹا ہوں۔اگر عبدالحق اس بات پر اصرار کرتا ہے تو وہی قسم کھاوے اور اگر محمدحسین بطالوی اِس خیال پر زور دے رہا ہے تو وہی میدان میں آوے۔اور اگر مولوی احمد اﷲ امرتسری یا ثناء اﷲ امرتسری ایسا ہی سمجھ رہا ہے تو انہیں پر فرض ہے کہ قسم کھانے سے اپنا تقویٰ دکھلاویں اور یقیناًیاد رکھو کہ اگر اِ ن میں سے کسی نے قسم کھائی کہ آتھم کی نسبت پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور عیسائیوں کی فتح ہوئی تو خدا اُس کو ذلیل کرے گا۔روسیاہ کرے گا۔اور لعنت کی موت سے اُس کو ہلاک کرے گا۔کیونکہ اُس نے سچائی کو چھپانا چاہا جو دین اسلام کے لئے خدا کے حکم اور ارادہ سے زمین پر ظاہر ہوئی۔مگر کیا یہ لوگ قسم کھالیں گے؟ ہرگز نہیں کیونکہ یہ جھوٹے ہیں۔‘‘ (۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۳۰۸،۳۰۹ حاشیہ) لیکن نہ عیسائیوں میں سے کسی کو جرأت ہوئی کہ وہ مباہلہ کرتا اور نہ مولویوں میں سے کسی کو قسم کھانے کی جرأت ہوئی۔اس طرح آتھم سے متعلقہ پیشگوئی اپنی تمام شوکت اور کمال شان سے پوری ہوئی۔فالحمد ﷲ علیٰ ذالک۔اور اﷲ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو آتھم کے رجوع الی الحق اور مطابق سنّت الٰہیہ کامل عذاب کے التواء سے متعلق جو بذریعہ وح ئ الٰہی اطلاع دی تھی اُس کی صداقت روز روشن کی طرح ظاہر ہو گئی اور اس وحی کا یہ حصّہ ’’وَبِعِزَّتِیْ وَجَلَالِیْ اِنَّکَ اَنْتَ الْاَعْلٰی وَ نُمَزِّقُ الْاَعْدَآءَ کُلَّ مُمَزَّقٍ وَ مَکْرُ اُوْلٰءِکَ ھُوَ