اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 34 of 598

اَلْحق مباحثہ لدھیانہ — Page 34

روحانی خزائن جلد ۴ ۳۴ مباحثہ لدھیانہ ۳۲) صاف ثابت ہے کہ میں نے ان اقوال کو نقل کرنے سے صاحب براہین کو تفرد سے بچانا چاہا تھا نہ یہ جتانا کہ میں بھی ایسے الہاموں کو لائق سند سمجھتا ہوں ۔ ☆ آپ کی تحریرات میں بہت سے مطالب زائد اور خارج از بحث ہوتے ہیں جن سے میں عمداً تعرض نہیں کرتا ان سے تعرض اس تفصیلی جواب میں کروں گا جو بعد طے ہونے امور مستفسرہ کے قلم میں لاؤں گا۔ اب میں آپ کو پھر اپنے سوالات سابقہ کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ آپ براہ مہربانی بنظر حفظ اوقات فریقین میرے سوالات کا صاف اور مختصر الفاظ میں جواب دیں اور زائد باتوں کی طرف توجہ نہ کریں میں بنظر آپ کے رفع تکلیف کے پھر اپنے سوال کا خلاصہ بیان کرتا ہوں ۔ خلاصه سوال اول یہ کہ آپ صراحت کے ساتھ کہیں کہ جملہ احادیث صحیحین بیج اور واجب العمل ہیں یا جملہ غیر مسیح اور موضوع یا مختلط اور اب تک آپ نے کسی حدیث صحیحین کو موضوع یا ضعیف نہیں کیا۔ دوم قرآن کو صحت احادیث کا معیار ٹھہرانے میں جملہ مسلمان آپ کے ساتھ ہیں یا کوئی امام ائمہ سلف سے۔ سوم اجماع کی تعریف اور یہ کہ چند اصحاب کا اتفاق شرعاً اجماع کہلاتا ہے اور حضرت عمر کے ابن صیاد کو دجال کہنے کے وقت جملہ اصحاب موجود تھے یا فلاں فلاں اور اس پر انہوں نے سکوت کیا اور یہ سکوت فلاں فلاں ائمہ حدیث نے نقل کیا۔ چهارم آنحضرت صلعم کے اصحاب آنحضرت کی طرف کوئی حکم یا خیال منسوب نہ کرتے جب تک کہ وہ آپ سے سن نہ لیتے اور آنحضرت صلعم کے وقائع اور قضایا سے کوئی امر استنباط کر کے آنحضرت کی طرف منسوب نہ کرتے جیسے بعض صحابہ سے منقول ہے فیض یا شفعت للجار یایہ که صرف خیال و استنباط سے آنحضرت صلعم کی نسبت فرما دیتے کہ آپ نے ایسا ارشاد کیا ہے۔ پنجم میرے اس منطوق کے ہوتے وہ مفہوم قابل اعتبار ہے جو آپ کے خیال میں ہے و بناء علیہ میں ابن عربی کا مصدق ہوں اور آپ اس دعوی میں صادق ہیں۔ را تم ابوسعید محمد حسین ۲۱ / جولائی 2ء نوٹ: اہل بصیرت ناظرین یہاں غور کرنے کیلئے تھوڑی دیر توقف کریں۔ اگر حضرت مرزا صاحب اپنے دعوی میں متفرد نہیں ہیں تو ان پر الزام ہی کیا آ سکتا ہے بہر صورت اس میں تو کلام نہیں کہ مولوی صاحب جہد بلیغ سے حضرت مسیح موعود کو تفرد کے الزام سے بچاچکے ہیں وهذا هو المقصود فافهم-ایڈیٹر ے ۔ اصل میں اسی طرح لکھا تھا ہم اس کی تصیح کے مجاز نہیں ۔ ایڈیٹر