اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 11 of 598

اَلْحق مباحثہ لدھیانہ — Page 11

روحانی خزائن جلد ۴ 11 مباحثہ لدھیانہ سوال نمبر ۲ مولوی صاحب میرے ان اصول کو جن کو میں رسالہ نمبر ا جلد ۱۲ میں بیان کر چکا ہوں اور ان کو آپ کے حواری حکیم نورالدین نے تسلیم کیا ہے آپ بھی تسلیم کرتے ہیں یا کسی اصول کے تعلیم میں عذر دستخط ابوسعید محمد حسین ۲۰ جولائی ۱۸۹۱ء مرزا صاحب مجھے ان اصول کی اطلاع نہیں پہلے مجھے بتلائے جائیں تب ان کی نسبت بیان کروں گا۔ دستخط غلام احمد ۲۰ / جولائی ۱۸۹۱ء پرچہ نمبرا مولوی صاحب وہ اصول یہ ہیں جو رسالہ میں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں۔ ان اصول میں سے جس اصول کی آپ کو تسلیم یا عدم ظاہر کرنا ہو تو آپ ظاہر کریں۔ چونکہ رسالہ چھپا ہوا ہے لہذا ان اصول کے دوبارہ تحریر میں لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ایک ایک اصول پر یکے بعد دیگرے کلام کریں۔ دستخط ابو سعید محمد حسین ۲۰ / جولائی ۹۱ مرزا صاحب کتاب وسنت کے حجج شرعیہ ہونے میں میرا یہ مذہب ہے کہ کتاب اللہ مقدم اور امام ہے۔ جس امر میں احادیث نبویہ کے معانی جو کئے جاتے ہیں کتاب اللہ کے مخالف واقع نہ ہوں تو