اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 10 of 598

اَلْحق مباحثہ لدھیانہ — Page 10

روحانی خزائن جلد ۴ مباحثہ لدھیانہ مُباحَه مَابَين حضرت اقدس مسیح موعود جناب مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اور مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب بٹالوی سوال نمبر ا مولوی صاحب میں آپ کے چند عقائد و مقالات پر بحث کرنا چاہتا ہوں مگر اس سے پہلے چند اصول کی تمہید ضروری ہے آپ اجازت دیں تو میں ان اصول کو پیش کروں۔ دستخط ابوسعید محمد حسین ۲۰ جولائی ۱۸۹۱ء مرزا صاحب آپ کو اجازت ہے۔ بخوشی پیش کریں۔ لیکن اگر یہ عاجز مناسب سمجھے گا تو آپ سے بھی چند اصول تمہیدی دریافت کرے گا۔ دستخط غلام احمد ۲۰ / جولائی ۱۸۹۱ء