اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 9 of 598

اَلْحق مباحثہ لدھیانہ — Page 9

روحانی خزائن جلد ۴ مباحثہ لدھیانہ ایما معزز ایڈیٹر پنجاب گزٹ نے اپنے ضمیمہ میں ہماری طرف کیا تھا مگر ہم نے اس اثناء میں ﴿۷﴾ اپنے وسیع تجربہ سے دیکھ لیا ہے کہ معزز اور ذی فہم مسلمان اس بے بنیا داشتہار کو بتمامہ سخت حقارت سے دیکھنے لگ گئے ہیں۔ ہمارا اس کی طرف اب متوجہ نہ ہونا ہی اسے گمنامی کے اتھاہ کنوئیں میں پھینک دیتا ہے۔ آخر میں ہم افسوس سے کہتے ہیں کہ اگر مولوی ابوسعید صاحب معنی بھی سعید ہوتے تو یاد کرتے اپنے اس فقرہ کو جو دہ ریویو براہین احمدیہ میں لکھ چکے ہوئے ہیں اور وہ یہ ہے ۔ مؤلف براہین الوہیت غیبی سے تربیت پا کر مورد الہامات غیبیہ و علوم لدنیہ ہوئے ہیں۔ پھر لکھتے ہیں۔ ” کیا کسی مسلمان متبع قرآن کے نزدیک شیطان کو بھی قوت قدسی ہے کہ وہ انبیاء و ملائکہ کی طرح خدا کی طرف سے مغیبات پر اطلاع پائے اور اس کی کوئی بات غیب وصدق سے خالی نہ جائے؟ یعنی مرزا صاحب صاحب قوت قدسیہ ہیں اور اللہ تعالیٰ انہیں مغیبات پر اطلاع دیتا ہے۔ با وجود اس تصدیق اور ایسے اقرار سابق کے مناسب نہ تھا کہ اسی قلم سے کا ذب، مفتری نیچری اور مغالطہ دہندہ وغیرہ الفاظ نکلتے ! رَبَّنَا اِنْ هِيَ إِلَّا فِتْنَتُكَ تُضِلُّ بِهَا مَنْ تَشَاءُ ناظرین پر مخفی نہ رہے کہ الحق آئندہ انشاء اللہ تعالیٰ اپنے پر اسپکٹس کے موافق مضامین شائع کیا کرے گا۔ درحقیقت یہ ایک صورت میں حضرت اقدس مرزا صاحب کی کارروائیوں کو جو سراسر صدق و صلاح پر مبنی ہیں ہر قسم کی ممکن اور محتمل غلط فہمیوں اور نا جائز نکتہ چینیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بڑی وضاحت سے بیان کیا کرے گا۔ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ ۔ عَبْدُ الكَريم