اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 79 of 598

اَلْحق مباحثہ لدھیانہ — Page 79

روحانی خزائن جلد ۴ ۷۹ مباحثہ لدھیانہ کہ صحیحین کی حدیثیں موضوع ہیں میں اسکو شیطان کا مخاطب اور اس کی طرف سے محدث بلکہ شیطان ۷۷ مجسم سمجھتا ہوں ایسا جعلی محدث بعینہ ویسا ہے جو محدث بن کر کہے کہ مجھے الہام ہوا ہے کہ قرآن مجید خدا کا کلام نہیں ہے جسکو امید ہے کہ آپ بھی محدث تسلیم نہ کریں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت کے مسلمان جو بخاری کو مانتے ہیں آپکے دعوئی محدثیت کو قبول نہیں کرتے کیا وہ اس انکار سے اس حدیث بخاری کے منکر ہو سکتے ہیں ہر گز نہیں۔ خدا سے ڈرو اور مسلمانوں کو مغالطہ نہ دو یہ آپکے کلام کا مختصر جواب ہے جس سے آپ کے مغالطات اور نا واقعی اور دھوکہ دہی کا بخوبی اظہار ہو گیا۔ بعض مطالب پر چہ آخری اور پر چہائے سابق کے جوابات و نتائج کو بخوف تطویل عمدا چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ جو کچھ ہم نے بیان کیا ہے وہ ہمارے حصول مطلب کیلئے کافی ہے ان باتوں کو ہمارے اصل مدعا سے ایسا تعلق نہیں ہے کہ وہ بلا بیان ان باتوں کے وہ مدعا حاصل نہ ہوتا ان باتوں کا اظہار صرف اس وجہ سے ہوا ہے کہ آپ نے اصل سوال کا جواب نہ دیا اور ان باتوں کے بیان سے جنکا جواب ہم نے دیا ہے جواب کو ٹلایا۔ آئندہ اپنی طرز تحریر اور تطویل و دفع الوقتی کو چھوڑ دیں تو اس طرف سے بھی اس قسم کی باتوں سے قلم روک لیا جائے گا اور اگر اسی تحریر کے جواب میں آپ نے پھر وہی روش اختیار کی تو آپ دیکھ لیں کہ اس طرف سے بھی ایسا ہی سلوک ہوگا۔ آپ کیلئے بہتر ہے کہ اس روش کو بدل دیں اور میرے اصل سوال کا جواب اتنی سطروں میں دیں جتنی سطروں میں میرا سوال ہے میں سردست جواب با دلائل نہیں چاہتا مجرد جواب کا طالب ہوں جس وقت میں کسی مسئلہ میں آپ سے بحث و دلائل کا طالب ہوں گا۔ اس وقت آپ تفصیلی بحث کریں۔ میری یہ نصیحت منظور ہو تو آپ مختصراً بتادیں کہ صحیح بخاری وصحیح مسلم کی احادیث جملہ صحیح ہیں یا جملہ موضوع نا قابل اعمل یا مختلط جن میں بعض صحیح ہوں بعض موضوع ۔ اس سوال کا جواب دو حرفی آپ نے دیا تو پھر میں اور سوال کروں گا اور اسی طرح اختصار آپ نے مدنظر رکھا تو ایک دن میں مباحثہ انشاء اللہ تعالی ختم ہوگا۔ کماندین تدان۔ ابوسعید محمد حسین ۔ ۲۶ / جولائی ۹۱ء