اَلْحق مباحثہ دہلی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 320 of 598

اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 320

روحانی خزائن جلد۴ ۳۲۰ الحق مباحثہ دہلی کا اتحاد اللہ تعالیٰ کے ساتھ اتحاد حقیقی ہے جو با جماع مسلمین باطل ہے اور اگر اتحاد مجازی مراد لی جاوے تو اُس میں کوئی فضیلت حضرت نبی علیہ السلام کو حاصل نہیں ہوتی (۱۸۷) مرزا صاحب ہی حضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل ہوئے جاتے ہیں کہ ان اللہ ہیں۔ الجواب۔ بے شک اتحاد حقیقی باطل ہے باطل ہے اور پھر باطل ہے امنا ببطلانہ یہی ہمارا آپ کا عقیدہ ہے اور مرزا صاحب کا بھی یہی عقیدہ ہے۔ اتنا فرق عبارتی ہے کہ آپ نے فرمایا اتحاد الممكن مع الواجب باطل اور مرزا صاحب اس سے بڑھ کر فرماتے ہیں۔اتحاد ذرة الامكان هالكة الذات باطلة الحقيقة مع الذات الاعلى الواجب وجودہ باطل ۔ اور وصف اتحاد مجازی کا آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خادمین کو بھی تسلیم فرما چکے ہیں تو حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بطریق اولی حاصل ہوگا۔ اُس میں ہمارا آپ کا کوئی نزاع نہیں ہے صرف محبہ یہ رہا کہ جو وصف مشترک ہے اُس میں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ خصوصیت اور فضیلت حاصل نہیں ہوتی ۔اے میرے پیارے دوستو اسی قدر آپ کی غلط فہمی ہے۔ اگر یہ غلطی رفع ہو جاوے تو فیصلہ شد۔ اب اس کا رفع لیجئے میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ وصف منعم علیہم ہونے کا حضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر مومنین صالحین تک مشترک ہے قال الله تَعَالَى اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ وقال تعالى في تفسيره - مِنَ النَّبِيِّنَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ تو کیا اس وصف میں آپ جو میرے نزدیک صالحین میں داخل ہیں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر ہیں مــا هـو جـوابـكـم فهو جوابنا ۔ اس کو بھی رہنے دیجئے وصف مومن ہونے کا ایک ایسا وصف ہے جس میں مومن فاسق سے لے کرتا حضرت خاتم النبین سب میں پایا جاتا ہے۔ اور سب کو مومن کہتے ہیں تو الفاتحة : ٧٦ ٢ النساء : ٧٠