اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 321
روحانی خزائن جلد۴ ۳۲۱ الحق مباحثہ دہلی کیا مومن فاسق حضرت نبی علیہ السلام کے برابر ہو گیا ؟ اس کو بھی رہنے دیجئے لفظ وجود ایک ایسی کلی ہے جس میں تمام سلسلہ ممکنات ادنی اعلیٰ سے لے کرتا واجب الوجود سب شریک ہیں تو کیا وجود ممکن وجود واجب تعالیٰ کے برابر ہے پہلی تقریر میں ہم اور آپ دونوں اس کو باطل کہہ چکے ہیں۔ ایسی مثالیں سینکڑوں میں آپ کے روبرو پیش کر سکتا ہوں آپ ان کا کیا جواب دیویں گے ما هو جوابكم فهو الجواب من حضرة المجدد۔ اے میرے پیارے دوستو آپ نے اگر ابتدائی رسائل منطق کے بھی دیکھے ہوں گے تو اُن میں جواب اس کا بآسانی آپ کو ملے گا کلیات کی دو قسمیں ہیں ایک کی متواطی جس کے افراد سب مساوی ہوں۔ دوسری کلی مشلک جس کے افراد مختلف ہوتے ہیں۔ پس مرزا صاحب یہی فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس وصف اتحادی مجازی میں جو آپ کو بھی مسلم ہے ایسے مقام اعلیٰ اور برتر پر پہنچے ہوئے ہیں کہ نہ مسیح اس مرتبہ تک پہنچ سکتے ہیں اور نہ کوئی اور ملک یا نبی اگر یک سر موئے برتر پرم فروغ تجلے بسوزد پرم اور حضرت مجدد نے اسی مرتبہ کا نام مقام جمع اور مقام وحدت تامہ رکھا ہے جس کے سبب سے وہ آیات حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں وارد ہوئیں جو میں نے خط سابق میں آپ کو لکھی تھیں اگر چہ خلقی اور طفیلی طور پر آپ کے خادمین کے حق میں بھی وارد ہوئی ہوں۔ اب سچ سچ فرماؤ کہ لَا تَقْرَبُوا الصَّلوةَ پر آپ کا عمل تھا یا اس ناچیز کا۔ اعتراض سوم ۔ آپ کا یہ ہے کہ آیت دَنی فَتَدَلَّی آپ کے مطلب کو مفید نہیں ۔ الجواب۔ اس آیہ کی تفسیر میں مفسرین نے بہت سے وجوہ لکھے ہیں اور ہر ایک مفسر نے اپنی اپنی وجہ کو دلائل سے مبرہن اور موجہ کیا ہے آپ کے نزدیک جو وجہ مختار ہو اُسی کو اپنا