اَلْحق مباحثہ دہلی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 289 of 598

اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 289

روحانی خزائن جلده ۲۸۹ الحق مباحثہ دہلی مطلقہ اس مقید پر محمول کی جاویں گی کیونکہ قاعدہ مجمع علیہ علم اصول کا ہے کہ مطلق مقید پر محمول ہوا کرتا ہے (۱۵۹) ارشاد الحول میں لکھا ہے جس کی تلخیص حضرت نواب صاحب بہادر مرحوم و مغفور نے ان الفاظ سے کی ہے۔ الثاني ان يتفقا في السبب والحكم فيحمل احدهما على الأخر اتفاقا وبه قال ابو حنيفة ورجح ابن الحاجب وغيره ان هذا الحمل هو بيان للمطلق اى دال على ان المراد بالمطلق هو المقيد وقيل انه يكون نسخا والاول اولی و ظاهر اطلاقهم عدم الفرق بين ان يكون المطلق متقدما او متأخرا اوجهل السابق فانه يتعين الحمل ۔ اور اگر کوئی کہے کہ مسیح بن مریم پر تعریف مطلق کی کب صادق آتی ہے جو اس میں تقید جاری ہو تو جواب اس کا یہ ہے کہ حضرت اقدس نے ازالہ میں اور نیز اخیر پر چہ ثالث میں اس بات کو بخوبی ثابت کر دیا ہے کہ احادیث میں جو مسیح بن مریم مذکور ہے اس سے مراد مثیل مسیح ہے نہ عین عیسی بن مریم۔ چنانچہ آخر پر چہ ثالث میں تحریر فرماتے ہیں کہ اطلاق اسم الشـيء عـلـى مايشابهه في اكثر خـواصــه وصفاته جائز حسن تفسیر کبیر صفحہ ۶۸۹۔ اور ظاہر ہے کہ لفظ مثیل مسیح کے مطلق ہونے میں کچھ شک نہیں جس کی تنقید ساتھ منکم کے احادیث متفق علیہ سے ثابت ہو چکی اور جس قدر احادیث مطلقہ واقع ہیں وہ سب محمول اس مقید پر ہو گئیں فیصلہ شد + اب ایک خواب جو مولانا صاحب نے دیکھا ہے اور وہ بشری ہے واسطے اطلاع و آگہی ناظرین کے لکھا جاتا ہے تا کہ مولانا صاحب اس مباحثہ میں اس خواب کی تعبیر کو بھی ملحوظ نظر رکھیں ۔ خواب مولانامحمد بشیر صاحب بتاریخ ۱۶ ۔ ربیع الثانی مولوی عبد الکریم صاحب ساکن پاترہ نے بیچمدان سے بیان کیا کہ مولا نا محمد بشیر صاحب نے خواب ذیل کو مجھ سے بیان کیا ۔ کہ اندر مکان کے میں کھانا کھا رہا ہوں اور جسم پر لباس کسی قدر نہیں ہے اس اثناء میں معلوم ہوا کہ ڈپٹی امداد علی صاحب مرحوم آئے ہیں میں نے چاہا کہ ان کا استقبال مکان کے باہر سے ہی کروں ۔ استقبال کے واسطے باہر کو آیا تو دیکھا کہ ڈپٹی صاحب مدروح دروازہ صدر سے اندر آگئے ہیں میں نے معانقہ کرنے کا قصد کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم سے کیا معانقہ کریں تمہاری حالت و ہیئت تو جنوں کی سی ہورہی ہے۔ میں نے چاہا کہ کچھ جواب اس کا دوں لیکن ان کے لحاظ سے کچھ جواب نہیں دیا اور صرف یہ کہا کہ ہم سے قصور ہوا معاف کیجئے پھر ڈپٹی صاحب سے معانقہ ہو گیا فقط تعبیر اس خواب کی یہ احقر کچھ نہیں دیتا مولوی صاحب اس خواب کے مضمون پر خود غور فرما دیں وبس - وَالْعَاقِلُ تَكْفِيهِ الْإِشَارَةُ -