اَلْحق مباحثہ دہلی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 242 of 598

اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 242

۲۴۲ روحانی خزائن جلد۴ الحق مباحثہ دہلی ۱۱۳ یا حال ہے فاعل نَزَلَ یا يَنزِلُ سے جس کا عامل وہی نَزَلَ یا يَنزِلُ ملفوظ ہے اور اس مطلب کو امام مسلم نے چند روایت سے ثابت کیا ہے اول روایت ابن عیینہ سے چنانچہ لکھتے ہیں وفی روایة ابن عيينه اماماً مقسطًا حكمًا عدلا پھر بروایت حضرت ابی ہریرہ یہ الفاظ نقل کئے ہیں قال رسول الله صلى الله عليه و سلم كيف انتم اذا نزل ابن مریم فیکم فامکم ۔ ناظرین غور فرما دیں کہ اس روایت میں کسی تخصیص اور تصریح سے موجود ہے کہ وہی ابن مریم تمہاری امامت کرے گا نہ یہ کہ کوئی دوسرا اس کے وقت میں امام ہو۔ پھر بروایت حضرت ابی ہریرہ دوسری اسناد سے لکھتے ہیں کیف انتم اذانزل فيكم ابن مريم فامكم منکم اس روایت سے تمام شبہات و شکوک شاکین دفع کر دئیے گئے ہیں۔ پھر آگے چل کر فرماتے ہیں فقلت لابن ابی ذئب ان الا وزاعي حدثنا عن الزهري عن نافع عن ابي هريرة وامامکم منکم قال ابن ابی ذئب أتدرى ما امكـم مـنـكـم فقلت تخبرني قال فامكم بكتاب ربکم تبارک و تعالی و سنة نبيكم صلى الله علیه و سلم ۔ اب تو کوئی بھی شک باقی نہیں رہا جس کا دفع امام مسلم صاحب نے نہ فرمایا ہو کہ امامکم منکم حال یا صفت اس مسیح بن مریم کی واقع ہے نہ کسی دوسرے شخص کی خواہ امام مہدی ہوں یا اور کوئی۔ اب کہاں ہیں وہ اہلحدیث جو دعویٰ کیا کرتے ہیں کہ احادیث صحیحین سب حدیثوں سے مقدم ہیں اور مع هذا یہ بھی کہے چلے جاتے ہیں کہ امامکم منکم تو سواء ابن مریم کے کوئی دوسرا امام مہدی وغیرہ ہوگا ۔ ایها الناظرین یہ ہے مصداق مَا أَتَاكُمُ الرَّسُولُ کا یا وہ جو مولانا صاحب نے فہم مشکوک بلفظ انی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا لکھا ؟ علم نحو مولوی صاحب نے اس مباحثہ میں علم نحو سے بڑی اعانت لی ہے اور دار مدارکل اپنی استدلال کا اور مناط قطعية الدلالت ہونے اپنی دلیل کا اسی مسئلہ نون ثقیلہ کوگر دانا ہے مگر دانست ناقص میں یہ مسئلہ نحو یہ نون ثقیلہ کا ایک نہایت مقدمہ خفیفہ ہے جس سے بجز خفت کے اور کچھ حاصل نہیں ہوسکتا۔ بیان اس کا یہ ہے۔ اول تو مولوی صاحب نے اس مسئلہ کو ایسی کتابوں سے نقل فرمایا ہے کہ ان سے ہر ایک طالب علم نقل کر سکتا ہے۔ مولوی صاحب کو اس میں کوئی مابہ الامتیاز خصوصیت جیسا کہ ان کی شان عالی ہے۔ حاصل نہیں ہوئی ۔ کاش اگر ائمہ کبار نحو میں مثل زجاج جو ہری ۔ سیرافی ۔ ابوعلی فارسی ۔ خلیل ابن احمد - اخافش ثلاثہ ۔ اصمعی ۔ کسائی ۔ سیبویہ۔ مبرد ۔