اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 232
روحانی خزائن جلدم ۲۳۲ الحق مباحثہ دہلی ۱۰۲ دس بجے تک کچھ سبق گھر پر پڑھاتا ہے۔ کچھ تلاوت قرآن مجید کی بطور نذر کے اپنے اوپر لا زم اور واجب کر لی ہے۔ بقیہ وقت حوائج خورد و نوش اور حقوق وغیرہ میں صرف ہو جاتا ہے اور دس بج جاتے ہیں۔ اور اوقات جناب کے بالکل فارغ ۔ احقر کا یہ حال کہ کبھی تعطیل ہوگئی تو ایک گھنٹہ کی مجھ کو فرصت مل گئی جس میں کچھ لکھ لکھا لیا یا کسی کتاب وغیرہ کا مطالعہ کر لیا۔ چنانچہ یہ ملتمسہ جمعہ کے روز لکھنے بیٹھا تھا اس میں بعض احباب آگئے ملتوی رکھا گیا۔ لیکن اتفاقاً آج بتاریخ یاز دہم ربیع الثانی بروز ہفتہ بھی تعطیل تھی لہذا اس کو پورا کر لیا۔ ورنہ اگر تعطیل نہ ہوتی تو آج پورا بھی نہ ہوتا۔ یہ احوال اوقات احقر کا جناب کو معلوم ہے لیکن بمز ید احتیاط اس واسطے التماس کیا گیا کہ اگر مباحثہ دہلی احقر کے پاس واسطے مطالعہ کے روانہ کیا جاوے تو اس پر نظر اوقات فرصت میں کروں گا۔ جناب والا کی طرف سے تجھیل نہ فرمائی جاوے کیونکہ تقبیل کی کچھ ضرورت بھی ایسی نہیں معلوم ہوتی ۔ سب کام تامل اور نائی سے اچھا ہوتا ہے۔ ہاں البتہ جناب والا نے جو طر ز مباحثہ دہلی تجویز کیا ہے احقر کو بہت مستحسن معلوم ہوتا ہے۔ دعوی حیات سے جس وقت دست برداری ہوگئی اس وقت ممات ثابت ہو جاوے گی اس میں تضیع اوقات بہت کم ہوگی کیونکہ پھر بحث کی کچھ حاجت ہی نہ رہے گی۔ اس تجویز کے استحسان میں احقر بالکل آپ کا موافق ہے البتہ اتنا امر اس پر مزید عرض کرتا ہوں کہ وہی مباحثہ دہلی بعینہا مرحمت ہو اسی پر نظر کرلوں گا۔ تبدیل طرز مناظرہ کی کوئی ضرورت نہیں اور غیر مقبول ہے۔ مورخہ و ہم ربیع الثانی روز جمعہ وقت شام مطابق سیز دہم نومبر ۱۸۹۱ء۔ طرز استدلال مباحثہ دہلی پر نظر حامدا ومصلیا و مسلّما اس نیاز نامہ کا جواب مولوی صاحب نے جو بھیجا تو اس میں گزار شہائے وہ گانہ مندرجہ اخلاص نامہ کو تصدیق فرمایا لیکن اس کے ساتھ یہ بھی تحریر کیا کہ کلمة حق اريد بها الباطل اور کچھ عذرات باردہ ایسے تحریر فرمائے کہ احقران کو بالفعل شائع نہیں کرتا کیونکہ عوام کو ان سے تکون طبع کا اور ثبوت مل جاوے گا اور طرز استدلال مباحثہ دہلی کا کچھ تبدیل فرما کر صرف آیت ليؤمنن به قبل موتہ سے استدلال کیا اور آخر میں یہ بھی لکھا کہ ادلہ حیات مسیح میرے پاس اور بھی بہت ہیں وہ پھر لکھی جاویں گی اور مطاوی تحریر میں بعض ایسے الفاظ تحریر فرمائے جو مولوی صاحب کی