آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 632
۱۸ روحانی خزائن جلد ۵ ۶۳۰ آئینہ کمالات اسلام ۷۵ کے تین سو ستائیس احباب شامل جلسہ ہوئے اور ایسے صاحب بھی تشریف لائے جنہوں نے تو بہ کر کے بیعت کی ۔ اب سوچنا چاہیے کہ کیا یہ خدا تعالیٰ کی عظیم الشان قدرتوں کا ایک نشان نہیں کہ بٹالوی صاحب اور ان کے ہم خیال علماء کی کوششوں کا الٹا نتیجہ نکلا اور وہ سب کوششیں بر باد گئیں ۔ کیا یہ خدا تعالیٰ کا فعل نہیں کہ میاں بٹالوی کے پنجاب اور ہندوستان میں پھرتے پھرتے پاؤں بھی گھس گئے لیکن انجام کار خدا تعالیٰ نے ان کو دکھلا دیا کہ کیسے اس کے ارادے انسان کے ارادوں پر غالب ہیں ۔ وَاللهُ غَالِبٌ عَلَى أَمْرِهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ اس سال میں خدا تعالیٰ نے دو نشان ظاہر کئے ۔ ایک بٹالوی کا اپنی کوششوں میں نا مرا در ہنا۔ دوسرے اس پیشگوئی کے پورے ہونے کا نشان جو نو را فشاں ۔ • امئی ۱۸۸۸ء میں چھپ کر شائع ہوئی تھی ۔ اب بھی بہتر ہے کہ بٹالوی صاحب اور ان کے ہم مشرب باز آ جائیں اور خدا تعالیٰ سے لڑائی نہ کریں ۔ والسلام على من اتبع الهدى مطبوعہ ریاض ہند پر لیں قادیان يوسف : ٢٢