آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 615
روحانی خزائن جلد ۵ ۶۱۳ آئینہ کمالات اسلام بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلی کیفیت جلسه ۲۷ دسمبر ۱۸۹۲ء بمقام قادیان ضلع گورداسپوره ۵۰۰ اس جلسہ کے موقع پر اگر چہ پانسو کے قریب لوگ جمع ہو گئے تھے لیکن وہ احباب اور مخلص جو محض اللہ شر یک جلسہ ہو نے کیلئے ۳۲۵ دور دور سے تشریف لائے ان کی تعدا د قریب تین سو پچپس کے پہنچ گئی تھی ۔ اب جلسہ کے ایام میں جو کارروائیاں ہوئیں ان کا ہم ذکر کرتے ہیں ۔ پہلے حضرت حکیم مولوی نور الدین صاحب نے قرآن شریف کی ان آیات کریم کی تفسیر بیان کی جس میں یہ ذکر ہے کہ مریم صدیقہ کیسی صالحہ اور عفیفہ تھیں اور ان کے برگزیدہ فرزند حضرت عیسی علیہ السلام پر کیا کیا خدا تعالیٰ نے احسان کیا اور کیونکر وہ اس فانی دنیا سے انتقال کر کے اور سنت اللہ کے موافق موت کا پیالہ پی کر خدا تعالیٰ کے اس دار النعیم میں پہنچ گئے جس میں ان سے پہلے حضرت یحیی حصور